Bipasha Basu drops video of Devi: بپاشا باسو نے بیٹی دیوی کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی

author img

By

Published : May 29, 2023, 4:56 PM IST

بپاشا باسو نے بیٹی دیوی کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد و اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ کار کی سواری کرتے ہوئے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

ممبئی: اداکارہ بپاشا باسو اکثر اپنی بیٹی دیوی باسو سنگھ گروور کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ پیر کو اداکارہ نے اپنی بیٹی کی والد کرن سنگھ گروور کے ساتھا یک دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی کار سواری سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔Bipasha Basu drops video of Devi

بپاشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کا کیپشن دیا' دیوی اور پاپا'۔ ویڈیو میں اداکار کو دیوی کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے اور دیوی کار کے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ بپاشا کی بیٹی ایک خوبصورت گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں جس پر سرخ دل بنے ہوئے ہیں ،

بپاشا اور کرن سنگھ گروور نے شادی کے چھ سال بعد گزشتہ سال 12 نومبر کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ انسٹاگرام پر بپاشا نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کیا۔ ان کے پوسٹ میں لکھا تھا کہ '12.11.2022۔ دیوی باسو سنگھ گروور۔ ہماری ماں کی محت اور دعاؤں سے ہماری بیٹی اب یہاں ہمارے پاس ہے اور وہ جادوئی ہے'۔ جوڑے نے گزشتہ سال 16 اگست کو باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر جوڑے نے اپنی بیٹی کی تصویروں کو نجی رکھتے ہوئے کوئی تصویر بھی عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی لیکن بعد میں جوڑے نے خود سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ کرن سنگھ گروور جلد ہی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی اگلی فضائی ایکشن تھرلر فلم فائٹر میں ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: Bipasha Basu reveals daughter's Face: اداکارہ بپاشا باسو نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.