Kangana Ranaut on Laal Singh Chaddha: لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے درمیان کنگنا رناوت نے عامر خان کی تنقید کی

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 5:33 PM IST

Updated : Dec 1, 2022, 6:58 AM IST

لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے درمیان کنگنا رناوت نے عامر خان کی تنقید کی

سوشل میڈیا پر چل رہے بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا ٹرینڈ کے درمیان کنگنا رناوت نے عامر خان پر تنقید کی اور ان سے کہا کہ وہ "مذہب یا نظریے کے بارے میں بات کرنا" بند کریں۔ کنگنا نے عامر کو منفی خیالات کے پیچھے کا 'ماسٹر مائند' بھی کہا۔ Kangana Ranaut on Laal Singh Chaddha

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے عامر خان کو اپنی ہی فلم لال سنگھ چڈھا کے بارے میں منفی خیالات پیدا کرنے کے پیچھے کا 'ماسٹر مائنڈ' قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے 'ہندو فوبک' فلم پی کے بنائی تھی۔Kangana Ranaut on Laal Singh Chaddha

کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عامر پر جم کر تنقید کی اور ان سے کہا کہ وہ "مذہب یا نظریے کے بارے میں بات کرنا" بند کریں۔ اداکارہ نے لکھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ماسٹر مائنڈ عامر خان خود ہی اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کے بارے میں ہوشیاری سے منفی خیالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

گنگنا مزید لکھتی ہیں کہ ' اس سال کوئی ہندی فلم باکس آفس پر چل نہیں پائی ( ایک مزاحیہ فلم کے سیکوئل کے علاوہ)۔ صرف جنوبی فلمیں ہندوستانی ثقافت سے جڑی ہوئی ہیں یا جو مقامی ذائقہ کے ساتھ فلم آرہی ہیں وہ کام کر رہی ہیں، ہالی ووڈ کا ریمیک ویسے بھی کام نہیں کرتا ہے'۔

لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے درمیان کنگنا رناوت نے عامر خان کی تنقید کی
لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے درمیان کنگنا رناوت نے عامر خان کی تنقید کی

انہوں نے مزید کہا کہ "لیکن اب وہ ہندوستان کو عدم برداشت کہیں گے، ہندی فلموں کو ناظرین کی نبض کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ ہندو یا مسلمان ہونے کے بارے میں نہیں ہے۔ عامر خان جی کے ذریعہ ہندو فوبک فلم پی کے بنانے یا ہندوستان کو عدم برداشت کہنے کے بعد بھی انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں دیں۔ تو اسے مذہب یا نظریے کے بارے میں بنانا بند کرو'۔

ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان بھی ہیں۔ یہ فلم ٹام ہینکس کی مشہور فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Last Updated :Dec 1, 2022, 6:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.