Model Suicide: ممبئی میں ایک ماڈل نے اپنی جان لی، خودکشی نوٹ بھی برآمد

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 4:56 PM IST

ممبئی میں ایک ماڈل نے اپنی جان لی، خودکشی نوٹ بھی برآمد

ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں 30 سالہ ماڈل نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ ہوٹل کے کمرے سے خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ Model Attempt Suicide

ممبئی: اندھیری کے ورسووا میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک 30 سالہ ماڈل نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔Model Attempt Suicide

پولیس اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ متوفی کی شناخت اکانشا موہن کے طور پر ہوئی ہے اور لاش بدھ کو برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے اپنی خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ خوش نہیں ہے اور سکون چاہتی ہیں ۔

ورسووا پولس اسٹیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ہوٹل ملازم کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔

  • Maharashtra | A 30-year-old model died by suicide, her body was found hanging from a fan in a hotel room in Andheri area of ​​Mumbai, Versova police registered a case under ADR and started further investigation. Police also recovered a suicide on the spot: Mumbai Police

    — ANI (@ANI) September 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اطلاع کے مطابق یہ ماڈل ممبئی کے لوکھنڈ والا علاقے کی یمنا نگر سوسائٹی میں رہتی تھی اور بدھ کی صبح تقریبا 1 بجے ہوٹل آئی تھیں اور تب سے وہ کمرے میں ہی بند تھیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم ہوٹل پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں اداکارہ کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ افسر نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں لکھا ہے 'مجھے معاف کرنا، کوئی بھی اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ہے، میں خوش نہیں ہوں، مجھے سکون چاہیے'۔

انہوں نے کہا کہ ورسووا پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:Actress Deepa Suicide تمل اداکارہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.