Four of Family Sentenced to Death جوڑے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک خاندان کے چار افراد کو سزائے موت

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 5:14 PM IST

جوڑے کو قتل کرنے کے الزام میں خاندان کے چار افراد کو سزا موت سنائی گئی

2017 میں ایک نوجوان جوڑے کے قتل معاملے میں مقامی عدالت نے ایک خاندان کے چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ استغاثہ کے وکیل انیل کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج پنکج اگروال نے جمعرات کو کشن پال، اس کی بیوی جل دھارا اور ان کی بیٹوں وجے پال اور رامویر کو موت کی سزا سنائی ہے۔ Four of family sentenced to death for killing couple

بدایوں (اتر پردیش): 2017 میں ایک نوجوان جوڑے کے قتل معاملے میں مقامی عدالت نے ایک خاندان کے چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ استغاثہ کے وکیل انیل کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج پنکج اگروال نے جمعرات کو کشن پال، اس کی بیوی جل دھارا اور ان کی بیٹوں وجے پال اور رامویر کو موت کی سزا سنائی ہے۔ Four of family sentenced to death for killing couple

انہوں نے بتایا کہ 14 مئی 2017 کو یورینا گاؤں کے رہنے والے پپو سنگھ نے ان چاروں کے خلاف اپنے بیٹے 24 سالہ گووند اور کشن پال کی بیٹی 22 سالہ آشا کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان چاروں پر الزام تھاکہ انہوں نے شادی کے بہانہ گووند اور آشا کو دہلی سے گاؤں واپس بلایا اور گوند پر حملہ کردیا۔ کلہاڑی سے گووند کے سر پر وار کیا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Matter of Challenging Abrogation of Article 370 آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سماعت کے لیے سُپریم کورٹ راضی

ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ چاروں مجرمین نے گووند کو بچانے کی کوشش کرنے پر آشا پر بھی حملہ کیا اور اسے بھی جان مار ڈالا۔ انیل نے کہا کہ یہ جوڑا پہلے دہلی روانہ ہو گیا تھا اور گھر والوں کی طرف سے ایک دوسرے سے ملنے سے منع کیے جانے کے بعد وہاں رہنا شروع کر دیا تھا۔ پڑوسیوں نے لواحقین کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے لے جاتے ہوئے دیکھا تھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی جس کے بعد کشن پال کو اسی دن گرفتار کر لیا گیا تھا وہیں خاندان کے دیگر افراد کو دو دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.