Poonch flash flood : سورنکوٹ پونچھ میں طوفانی سیلاب سے مشکلات کا سامنا
Updated on: Aug 1, 2022, 10:12 AM IST

Poonch flash flood : سورنکوٹ پونچھ میں طوفانی سیلاب سے مشکلات کا سامنا
Updated on: Aug 1, 2022, 10:12 AM IST
سیلاب میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، بنیادی طور پر شہر میں پانی کی نکاسی کاسسٹم صحیح نہ ہونےکی وجہ سےسیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس دوران پانی کئی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے ان کے اندر موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ Jammu-Poonch highway blocked due to landslide in Surankot
مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سورنکوٹ قصبے میں اچانک تیزبارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،جس کی وجہ سےمتعد گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔ کئ سرکاری عمارتوں کےنقصان کےساتھ ساتھ محکمہ خوراک کےاسٹور کو بھی کافی نقصان ہوا ہے، تقریباً آدھے گھنٹے تک تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔
Jammu-Poonch highway blocked due to landslide in Surankot
سیلاب میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، بنیادی طور پر شہر میں پانی کی نکاسی کاسسٹم صحیح نہ ہونےکی وجہ سےسیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس دوران پانی کئی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے ان کے اندر موجود سامان کو نقصان پہنچا،اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، دیگر سازوسامان کاابھی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:Improved Flood Situation in JK: جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری
ایس ڈی ایم سورنکوٹ نعیم النساء بھٹی نے بتایا کہ نالے کی بندش سے سیلاب آیا ہے۔ "ہم نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں،" فی الحال کسی کی جان نہ چلی جائے اس لےانتظامیہ موقع پر ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ لوگوں کو نکالا جارہاہے ۔بارش رکنےکےبعد صورت حال کافی بہترہوگی ہے۔لوگوں کو خوفزدہ ہونےکی کوئی ضروت نہیں ہے۔
