سرینگر: کاروبار کو وسعت دے کر لوگوں کو روزگار فراہم کرانے کا عزم

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 5:27 PM IST

کاروباری رضیہ خان

شہر سرینگر کی رہنے والی 36 سالہ رضیہ کے تجربے اور کاروبار کے طریقہ سے یہ قطعی ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ یہ کم پڑھی لکھی ہیں۔ اس کاروبار کو شروع کرنے سے قبل رضیہ خان ممبئی میں ڈی جے رہ چکی ہیں، جب کہ انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسڑی میں بھی کام کیا ہے۔

ماضی میں اگرچہ کاروبار سے مرد ہی جڑے ہوتے تھے، لیکن عصر حاضر میں خواتین نہ صرف تجارتی شعبے کو اپنارہی ہیں بلکہ کامیاب کاروباری کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آرہی ہیں۔ رضیہ خان جوکہ گزشتہ چار برسوں سے ریڈی میڈ کپڑوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ پہلے پہل یہ آن لائن کپڑوں کا کاروبار کررہی تھیں، تاہم صارفین کی بڑھتی تعداد اور کاروبار میں وسعت کے بعد رضیہ نے اپنا ریڈی میڈ کپڑوں کا شو روم کھول لیا ہے۔

کاروباری رضیہ خان

کچھ الگ کرنے اور اپنے والدین کی مدد سے یہ باہمت خاتون تقریباً ایک برس سے شہر سرینگر کے کرانگر علاقے میں شوروم چلارہی ہے۔

رضیہ ڈیزائن، فیشن اور مواد سے متعلق کپڑوں کی کافی معلومات رکھتی ہیں۔ رضیہ کے اس شو روم میں مردوں کے الگ الگ قسم کے ریڈی میڈ ملبوسات مناسب قمیتوں پر دستیاب ہیں وہیں خواتین اور بچوں کے لیے بھی یہاں منفرد کلیکشن ہے۔

شہر سرینگر کی رہنے والی 36 سالہ رضیہ کے تجربے اور کاروبار کے طریقہ سے یہ قطعی ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ یہ کم پڑھی لکھی ہیں۔ اس کاروبار کو شروع کرنے سے قبل رضیہ خان ممبئی میں ڈی جے رہ چکی ہیں، جب کہ انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسڑی میں بھی کام کیا ہے۔

ذاتی زندگی میں کچھ تبدیلیوں کے بعد رضیہ نے کشمیر واپس لوٹنے اور کاروبار میں اپنی ایک الگ پہچان بنانےکا فیصلہ کیا۔ جس میں انہیں اپنے والدین کا برابر تعاون رہا۔

رضیہ کی رائے میں اگر عورت خود اعتمادی اور اپنے دائرۂ اختیار میں رہ کر کسی بھی شعبہ میں اپنی قسمت آزمائی کریں گی تو کامیابی ضرور اس کے قدم چومے گی۔

کورونا کی وجہ سے دیگر تجارت پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ اگرچہ رضیہ کا کاروبار بھی کافی حد تک متاثر ہوا تاہم اب یہ پھر اسے پٹری پر لانے کے لئے محنت کررہی ہیں۔

اس شو روم میں سیلز بوائے اور سیلز گرل دونوں کام کرتے ہیں۔ رضیہ خان اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینا چاہتی ہیں۔ ابابیل نام سے یہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کے شو روم قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، تاکہ مزید لوگوں کو روزگار فراہم ہوسکے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی

آج کل خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہ صرف کام کررہی ہیں بلکہ مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوارہی ہیں۔تعلیمی شعبہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فن، ادب، کھیل کود یا کاروبار ہر ایک میدان میں خواتین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.