Protest Yasin Malik House: یاسین مَلِک کے گھر کے باہر احتجاج

author img

By

Published : May 25, 2022, 5:03 PM IST

Updated : May 25, 2022, 6:12 PM IST

یاسین مَلِک کے گھر احتجاج

ٹیرر فنڈنگ کیس میں یاسین مَلِک کو این آئی اے کورٹ میں سزا سُنائی جائے گی۔ اس دوران سرینگر کے مائسمہ علاقے میں یاسین ملک کے گھر ان کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے احتجاج کیا۔ Terror Funding Case

مائسمہ: دہلی کی ایک عدالت کی جانب سے کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین مَلِک کو ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں سزا آج سنائی جائے گی۔ وہی مائسمہ میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر رشتہ دارروں اور پڑوسیوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ جہاں عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرتے ہوئے یاسین مَلک کی بہن نے قرآن کی تلاوت کی، وہیں پڑوسی اور رشتےدار انہیں رہا کیے جانے کی مانگ کرتے نظر آئے۔ اس کے علاوہ اگر بات کریں سرینگر شہر کی تو مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔ عوام کی آمد و رفت اور سڑکوں پر نقل و حرکت بہت کم دکھائی دے رہی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

یاسین مَلِک کے گھر کے باہر احتجاج

واضح رہے کہ خصوصی جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو ملک کو قصوروار قرار دیا تھا اور این آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ یاسین کی مالی صورتحال کا جائزہ لے تاکہ جرمانے کی رقم کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق اس معاملے میں ملک کو زیادہ سے زیادہ عمر قید ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو یاسین ملِک نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد نہیں کر رہے ہیں جن میں یو اے پی اے کی دفعہ 16 (عسکریت پسند ایکٹ)، دفعہ 17 (عسکریت پسندی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا)، دفعہ 18 (عسکریت پسندانہ کارروائی کی سازش) اور دفعہ 20 (عسکریت پسند ہونا) شامل ہیں۔ اس میں مزید آئی پی سی کی دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) اور 124-A (ملک مخالف سرگرمی) بھی یاسین ملِک پر عائد ہیں۔ Yasin Malik Convicted in Terror Funding Case۔

عدالت نے اس دوران کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں بشمول فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، شبیر شاہ، مسرت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر کھانڈے، راجہ معراج الدین کلوال، بشیر احمد بھٹ، ظہور احمد شاہ وٹالی، عبدالرشید شیخ اور نیول کشور کپور کے خلاف باضابطہ طور پر الزامات طے کیے تھے۔ چارج شیٹ لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف بھی دائر کی گئی تھی جنہیں اس کیس میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

Last Updated :May 25, 2022, 6:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.