وادیٔ کشمیر کی پہلی آرٹ گیلری سے شائقین خوش

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 7:34 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 8:22 PM IST

Valley's first art gallery

حکام نے گزشتہ تین برسوں سے شیر گری پیلس کی تعمیر نو کرکے مقامی فنکاروں کے لیے ایک بڑی گیلری دستیاب رکھی ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 18ویں صدی میں افغان دور حکومت میں تعمیر کی گئی شیرگری پیلس (Shergari Palace) کو آٹ گیلری (Art gallery) میں تبدیل کیا ہے۔

وادی کی پہلی آرٹ گیلری

یہ گیلری جموں و کشمیر کے فنکاروں کے لیے اہم ثابت ہوگی کیونکہ اس سے قبل یونین ٹریٹری میں فنکاروں کے لیے اپنے فن کو دکھانے کے لیے جگہ موجود نہیں تھی۔

حکام نے گزشتہ تین برسوں میں شیر گری پیلس کی تعمیر نو کرکے مقامی فنکاروں کے لیے ایک بڑی گیلری دستیاب رکھی ہے۔ ان عمارتوں میں جموں و کشمیر کی پرانی اسمبلی اور سیول سکریٹریٹ قائم تھا۔ لیکن چند برس قبل ان کو یہاں سے منتقل کیا جاچکا ہے۔

اس برس 15 اگست کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس گیلری کو عوام کے لیے وقف کیا تھا۔ گزشتہ ایک ماہ میں یہاں فن کار اور فن کے شائقین رفتہ رفتہ اس گیلری کا رخ کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر: کروشیا آرٹ نے نظر ناصر کو الگ پہچان دی

حکام کا کہنا ہے کہ جوں ہی اس گیلری کی تشہیر ہوگی، شائقین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

وادی کی پہلی آرٹ گیلری کو دیکھ کر شائقین کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

Last Updated :Sep 15, 2021, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.