Cancer Awareness Program in Srinagar: "کولوریکٹل کینسر سے آگاہی عام کرنے کی ضرورت"

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 7:21 PM IST

cancer-awareness-program-held-in-nigeen-club-srinagar

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ برسٹ کیس، گلے، معدے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے ساتھ ساتھ کولوریکٹل کینسر یعنی بڑی آنت کولون اور ریکٹم کی کینسر کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا Colorectal Cancer Rise ہے۔ بڑی آنت کا کینسر 50 برس سے زائد عمر کے لوگوں میں زیادہ عام ہے اور عمر کے ساتھ ساتھ اس بیماری کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ Cancer Awareness Program in Srinagar

سرینگر: ایسوسی ایشن آف کلون اینڈ ریکٹل سرجنس انڈیا نے کشمیر یونیورسٹی اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے سرینگر کے نگین قلب میں "بلوتھون " نام سے کولوریکٹل کینسر سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔Colorectal Cancer Awareness Program in Srinagar۔ منعقدہ پروگرام میں جہاں ایسوسی ایشن آف کلون اینڈ ریکٹل سرجنس انڈیا کے صدر پروفیسر نثار چودھری اور ملکی سطح کے کینسر کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ وہیں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل رمشو، کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد، ناظم سیاحت جی این ایتو اور دیگر شعبہ جات سے منسلک کئی اہم شخصیات کے علاوہ طلبہ نے بھی شرکت کی۔ Cancer Awareness Program in Srinagar

کولوریکٹل کینسر سے آگاہی عام کرنے کی ضرورت


اس بیداری پروگرام میں ماہرین نے کولوریکٹل کینسرcolorectal cancer کے ان وجوہات پر روشنی ڈالی جن سے اس مہلک بیماری کا خاطرہ ہے، جب کہ احتیاطی تدابیر اور علاج سے متعلق بھی حاضرین کو روشناس کرایا گیا۔کولوریکٹل کینسر جو بڑی آنت کولون اور ریکٹم یعنی بڑی آنت کے تیسرے اور آخری حصے کو متاثر کرتا ہے۔ ملک میں کینسر سے ہونے والی اموات کی پانچویں سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ اس مہلک مرض کے دیر سے تشخیص ہونے کے باعث مریض کے بچانے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتو نے کہا کہ جہاں محکمہ نے سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر کئی نئے اقدامات اٹھائے ہیں وہیں صحت سے متعلق آگاہی کے طور میڈکل ٹورازم کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ اس جانکاری پروگرام کے ایک حصہ طور جھیل ڈل میں شکارہ ریس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 150 طلبہ نے شرکت کی۔ماہرین کہتے ہیں برسٹ کیسز،گلے ،معدے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے ساتھ ساتھ کولوریکٹل کینسر کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں جانکاری اور بروقت علاج سے لوگوں کو مرنے سے بچایا جاسکتا۔ بڑی آنت کا کینسر 50 برس سے زائد عمر کے لوگوں میں زیادہ عام ہے اور عمر کے ساتھ ساتھ اس بیماری کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.