Amit Shah JK Visit امت شاہ آج سے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 10:52 AM IST

Updated : Oct 3, 2022, 11:04 AM IST

امت شاہ

امت شاہ تین اکتوبر کو دلی سے جموں پہونچیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان وفود میں گجر بکروال طبقے کے رہنماؤں، یوا راجپوت سبھا بھی شامل ہیں جو وزیر داخلہ کو گجر لیڈر غلام علی کھٹانہ کے راجیہ سبھا ممبر بنانے پر امت شاہ کا شکریہ ادا کریں گے جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو سرکاری تعطیل منانے پر یوا راجپوت سبھا بھی وزیر داخلہ کو شکریہ پیش کریں گے۔Amit Shah to visit J&K for three-day visit on October 3

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین اکتوبر کو جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر آرہے ہیں، اس دوران وہ راجوری اور بارہ مولہ میں پہاڑی طبقے کی آبادی سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ تین اکتوبر کو دلی سے جموں پہونچیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان وفود میں گجر بکروال طبقے کے رہنماؤں، یوا راجپوت سبھا بھی شامل ہیں جو وزیر داخلہ کو گجر لیڈر غلام علی کھٹانہ کے راجیہ سبھا ممبر بنانے پر امت شاہ کا شکریہ ادا کریں گے جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو سرکاری تعطیل منانے پر یوا راجپوت سبھا بھی وزیر داخلہ کو شکریہ پیش کریں گے۔ Amit Shah to visit J&K for three-day visit on October 3

کوثر عرفات


چار اکتوبر یعنی منگل کو امت شاہ صبح کٹرہ میں ماتا وشنو دیوی کے مندر میں پوجا کریں گے اور وہیں سے وہ راجوری قصبہ پہنچ کر پہاڑی طبقہ کی ریلی سے خطاب کریں گے۔وزیر داخلہ سرینگر روانہ ہوں گے جہاں وہ ایل جی اور سیکورٹی فورسز کے اعلی افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:Amit Shah to Visit J&K وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر کا دورہ کریں گے

پانچ اکتوبر یعنی بدھ کو امت شاہ بارہمولہ میں پہاڑی طبقے کی ریلی سے خطاب کریں گے،بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں ریلیوں میں امت شاہ پہاڑی طبقے کے لئے ریزرویشن کا اعلان کریں گے جس کی گجر آبادی شدید مخالفت کر رہی ہے،اس دورے کے دوران امت شاہ تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ کچھ پروجکٹز کی افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ واضح رہے کہ امت شاہ یکم اور دو اکتوبر کو یہ دورہ کرنے والے تھے لیکن یہ 3-5 اکتوبر موخر کر دیا گیا۔

Last Updated :Oct 3, 2022, 11:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.