Weekend Lockdown imposed in Pulwama & Shopian: شوپیاں اور پلوامہ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 5:49 PM IST

Weekend Lockdown imposed in Pulwama & Shopian

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات Corona Cases in J&K کے پیش نظر انتظامیہ نے پورے خطے میں ویک اینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی Weekend Lockdown in J&K عائد کی ہے۔

پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ Weekend Lockdown in J&K کیا گیا ہے، جس کے چلتے انتظامیہ نے قصبہ پلوامہ کے سبھی داخلی راستوں کو بند کردیا۔

شوپیاں اور پلوامہ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ

وہیں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملFollow Corona SOP کریں ،ساتھ ہی عوام سے اپیل کی جاتی کہ وہ بھیڑ بھاڑ نہ کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔

اس سلسلے میں مقامی افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اگر ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافظ کرنا تھا تو انہیں پہلے سے ہی اس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب سبھی لوگ گھروں سے کام کرنے کے لیے نکلے ہے اور انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

شوپیاں اور پلوامہ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ
ادھر شوپیان ضلع میں بھی ویک اینڈ لاوک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں Weekend Lockdown imposed in Shopianلایا گیا۔ قصبہ شوپیان میں آج ضلع انتظامیہ و پولیس کی طرف سے ایک مہم چلائی گئی جس دوران غیر ضروری دکانوں کو بند کردیا گیا اور صرف ضروری اشیاء فروخت کرنے والے دکان کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Weekend Curfew Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں ویک اینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کا نافذ عمل میں لایا گیا۔
یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ چیف سکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے گذشتہ شام کورونا کی موجودہ صوتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.