رامبن: ضلع اسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 2:01 PM IST

ڈائیلیسس یونٹ کا افتتاح

مرکزی زیرانتظام خطہ جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آج ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کیا گیا اوراسپتال میں پہلی بار گردے کے مریض کا ڈائیلسز کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نیشنل ڈائیلسز پروگرام کے تحت ضلع اسپتال رامبن میں آج یہاں پہلی ڈائیلسز یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس دوران ڈائیلسز یونٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران سی ایم او رامبن ڈاکٹر فرید اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹرعبدالحمید ذرگر کی موجودگی میں رام بن گاندھری سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ مریم بیگم نے افتتاح تقریب انجام دی۔

ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح

افتتاح کے فورا بعد ہی مریم بیگم ڈائیلسز کے مرحلہ گذریں۔ اس طرح وہ رام بن ہسپتال میں گردے کا پہلی مریضہ ہے جس کی ڈائیلسز کرائی گئی۔

اس موقع پر سی ایم او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکرٹیری صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اٹل دلو کی ہدایت پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال رامبن میں ڈائیلسز یونٹ کی علاقے کے لوگوں کو طویل عرصے سے ضرورت محسوس تھی۔ جسے آج پورا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ایسے مریضوں کو بہت مدد ملے گی جنہیں علاج کے لئے جموں یا سرینگر جانا پڑتا ہے ۔جس میں بہت زیادہ رقم اور وقت خرچ ہوتا ہے ۔

مزید پڑھیں :گاندربل ضلع اسپتال میں ڈائیلسز خدمات شروع

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈائیلسز یونٹ تقریبا 25.45 لاکھ کی لاگت سے تیار ہوا ہے اور اس میں جے کے ایم ایس سی ایل (جے اینڈ کے میڈیکل سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ) کے ذریعہ فراہم کردہ 5 ڈائیلسز مشینیں ہیں۔ جن میں سے 1 مشین ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی مریضوں کے لئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.