Moradabad News: پولس نے چوری کے الزام میں دو کو جیل بھیجا

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:51 PM IST

چوری

مرادآباد کے ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریہ نے بتایا کہ چوری کے الزام میں منوج اور سونو جو کہ مقامی تھانہ پلکوا ضلع ہاپڑ کے رہنے والے ہیں، انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مونڈھا پانڈے علاقے کے گاؤں خان پور میں 18 نومبر کی رات میں چند نامعلوم چور نے دوکان کا شٹرکاٹ کر تقریبا 15 بیٹرے اور 18000 روپیہ چراکر فرار ہوگئے۔

چوری


اس معاملے میں شاہ باز خان ولد رئیس نے تھانہ مونڈھا پانڈے میں شکایت درج کرا کر نام نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا -پولس نے اس معاملے میں دفعہ 457 میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

وہیں اس معاملہ پر مرادآباد ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریہ کا کہنا ہے کہ منوج اور سونو جو کہ مقامی تھانہ پلکوا ضلع ہاپڑ کے ساکن ہیں۔انہیں گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمین کے قبضے سے پولیس نے ایک بیٹرا،ایک طمنچہ، بارہ زندہ کارتوس سمیت نقد روپیے بر آمد کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:موبائیل چوری کرنے والا شاطر چور گرفتار

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے دیگر ملزمین ابھی فرار ہیں۔انکی بھی جلد گرفتاری ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.