Meerut's Scissor Industry Nearing Closure: پولوشن کنٹرول بورڈ کی نئی گائیڈ لائن سے کینچی صنعت سے وابستہ کاروباری پریشان

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 5:26 PM IST

Meerut's Scissor industry Nearing Closure

پولوشن کنٹرول بورڈ Pollution Control Board کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائن کے مطابق کوئلہ استعمال کرنے والے کارخانوں کو تیس 30 ستمبر 2022 کے بعد سے پی این جی یا بایو گیس استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ پالوشن کنٹرول بورڈ Pollution Control Board کی جانب سے جاری ہدایات کے بعد میرٹھ میں بھی چھوٹے اوردرمیانی کارخانہ مالکان اور یہاں کام کرنے والے مزدور اور کاریگر پریشان ہیں۔

روایتی ایندھن سے ہوا میں پھیلنے والی آلودگی کو کم کرنے کی مہم کے تحت نیشنل گرین ٹربیونل National Green Tribunal کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولوشن کنٹرول بورڈ Pollution Control Board کے نئے فرمان نے این سی آر علاقے میں چھوٹے صنعتکاروں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔

پولوشن کنٹرول بورڈ کی نئی گائیڈ لائن سے کینچی صنعت سے وابستہ کاروباری پریشان

دراصل پولوشن کنٹرول بورڈ Pollution Control Board کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائن کے تحت کوئلہ استعمال کرنے والے کارخانوں کو تیس ستمبر دو ہزار بائیس کے بعد سے پی این جی یا بایو گیس کے استعمال کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ پالوشن کنٹرول بیورو کی جانب سے جاری ہدایات کے بعد میرٹھ میں بھی چھوٹے اور درمیانی کارخانہ مالکان اور یہاں کام کرنے والے مزدور کاریگر پریشان ہیں۔
میرٹھ میں پیپر مِل جیسی بڑی صنعتوں کے علاوہ قینچی صنعت کا دارومدار چھوٹے کارخانوں پر منحصر ہے، جہاں دھات کو گلانے کے لیے بھٹی میں کوئلے کا استعمال ہوتا ہے، میرٹھ کے مختلف علاقوں میں موجود اس طرح کے سیکڑوں کارخانوں میں قینچی ڈھالنے کا کام کیا جاتا ہے، لیکن پالوشن کنٹرول بورڈ کے نئے فرمان نے قینچی صنعت سے وابستہ کاروباریوں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسے میں وہ قینچی صنعت کو بچانے کے لیے حکومت سے پہلے پی این جی بایو گیس کی مکمل دستیابی کی بات کہ رہے ہیں اس کے بعد ہی کسی طرح کی گائیڈ لائن جاری کی جائے۔


ایندھن سے ہوا میں پھیلنے والی آلودگی کو کم کرنے لیے این جی ٹی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولو شن کنٹرول بورڈ کی نئی گائیڈ لائن سے جہاں چھوٹے کاروباریوں کے سامنے مشکلات پیش آئیں گی وہیں اس طرح کے کاروبار سے جڑے ہزاروں کاریگروں کے سامنے بھی روزگار کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا، ضرورت ہے حکومت کو کسی بھی نئ گائیڈ لائن جاری کرنے سے قبل اس کا ہوم ورک بھی ضروری ہے، تاکہ اس کی وجہ سے کسی طرح کا کاروبار متاثر نہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.