Digital Lab Program in Meerut: اسماعیل گرلس ڈگری کالج میں ڈیجیٹل لیب پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 8:30 PM IST

Urdu & English Lab Program

میرٹھ کے اسماعیل گرلس ڈگری کالج میں شعبہ اردو و انگریزی کے اشتراک سے ڈیجیٹل لیب پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کو ملک میں اردو و انگریزی زبان کی اہمیت اور ڈیجیٹل میں اس کے فروغ کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا Digital Lab Program Held Ismail Girls Degree College Meerut۔

میرٹھ: ڈیجیٹل انڈیا میں جہاں آج ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے، وہیں زبانوں کی بھی اپنی اہمیت ہے۔ خاص طور پر ہندوستان میں بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں کے فروغ میں ڈیجیٹل تکنیک کی کتنی اہمیت اور ضرورت ہے، اس کو سمجھنے کے لیے آج میرٹھ کے اسماعیل گرلس ڈگری کالج میں ایک لینگویج لیب ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے زبان کی اہمیت کو جدید نقطہ نظر سے طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی Urdu & English Digital Lab Program Held in Ismail Girls Degree College Meerut۔

ویڈیو دیکھیے۔
میرٹھ کے اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں شعبہ اردو اور شعبہ انگریزی کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں اُردو اور انگریزی زبانوں کے ماہرین نے شرکت کی اور عنوان کے حوالے سے مقالے پیش کیے۔
مقررین نے ہندوستان جیسے کثیر لسانی ملک میں انگریزی اور اردو زبانوں کی اہمیت اور آج کے وقت میں ان کے فروغ میں ڈیجیٹل تکنیک کے استعمال کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں:


زبانوں کے فروغ میں ڈیجیٹل تکنیک کا کردار کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ میں کالج کی طالبات نے شرکت کی اور موجودہ عہد میں زبانوں کی اہمیت کو بھی سمجھتے ہوئے جدید تکنیک سے اس کے استعمال اور ذریعہ معاش میں اس کی ضرورت کو بھی سمجھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.