لکھنؤ: حیران کن سڑک حادثہ میں برج کی ریلنگ سے اٹک گئی کار

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:40 AM IST

Updated : Nov 24, 2021, 7:55 AM IST

Lucknow: A car got stuck in the railing of a bridge in a shocking road accident

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خوفناک حادثہ Horrible Accident پیش آیا، حادثہ اس قدر حیران تھا کہ ایک کار کا نصف حصہ حادثے کے بعد پل سے لٹکا رہا۔ حادثے میں سوار اکیلے شخص ڈرائیور کو کوئی کھروچ بھی نہیں آئی اور لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرلیا۔

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ Horrible Accident پیش آیا۔ یہ سڑک حادثہ اس قدر حیران کن تھا کہ جو بھی دیکھتا تھا دیکھتا ہی رہ جاتا تھا اور ہر کوئی اس منظر کو اپنے موبائل میں قید کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہا تھا۔ دوسری سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کسی کو بھی ایک کھروچ تک نہیں آئی ہے۔

ویڈیو دیکھیے
دراصل دارالحکومت کی لکھنؤ گورکھپور شاہراہ پر چنہٹ اُوور برج Over Bridge Accident پر گونڈہ سے آ رہی ایک کار کو پیچھے سے ایک نامعلوم ٹرک نے ٹکر ماری، ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ کار اُوور برج کی ریلنگ پر اٹک گئی۔ کار کے پیچھے کا حصہ ریلنگ کے باہر تھا۔ جبکہ کار کے آگے کا حصہ اُوور برج کی نیچے کی سڑک کی جانب تھا، جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت کار میں صرف ایک ہی شخص سوار تھا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، کار چلا رہے شخص کو کھروچ تک نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کار چلا رہے شخص پر خدا کا کرم تھا، نہیں تو ٹکر کے بعد کار اُوور برج کے نیچے بھی گر سکتی تھی۔ اگر ایسا ہوتا تو کئی جانیں جا سکتی تھیں۔ کیوں کہ اُوور برج کے نیچے ون وے ہے جس پر شاہ راہ گزرتی ہے، حادثہ کی وجہ سے چنہٹ اُوور برج پر کافی دیر تک جام بھی لگا رہا تھا۔

Last Updated :Nov 24, 2021, 7:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.