Awareness Programme in Kulgam ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کی جانب سے بیداری پروگرام

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 4:50 PM IST

Etv Bharat

ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کولگام نے فروٹ و سبزی منڈی کولگام میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں کو سینٹرل اسپانسیرڈ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ Awareness programme in Fruit Mandi Kulgam

کولگام: ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کولگام کے ایریا مارکیٹنگ افسر مختار احمد خان نے کی سربراہی میں مالیاتی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں فروٹ و سبزی منڈی کولگام میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness programme in Fruit Mandi Kulgam

ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کی جانب سے بیداری پروگرام

اس موقع پر مختلف (سی ایس ایس) سینٹرل اسپانسیرڈ اسکیمز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ میوہ و سبزی کی صنعت سے وابستہ افراد ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں۔ بیداری پروگرام میں جے کے بینک منیجر شاخ فروٹ منڈی کولگام، فروٹ ایسوسی ایشن کولگام کے صدر اور فروٹ منڈی کولگام کے تاجروں نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی جانب سے جاری کردہ پی ایم ایف ایم ای جیسی سرکاری اسکیمز کے آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، تاکہ کسان اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکیں۔ New Technology in Fruit Processing

تمام شرکا کو ڈی پی آر، تیار کرنے اور آن لائن درخواست اپ لوڈ کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی، تاکہ گریڈنگ لائن، کولڈ اسٹوریج ، ریفر وین، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، ایپل جوس پلانٹس و دیگر نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ باغبانی کے شعبہ کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے اور ٹکنالوجی کی مدد سے باغبانی اور زراعت کی کمرشلائزیشن کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ Fruit processing units in kulgam

مزید پڑھیں:


تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز نے میوہ کاشتکاروں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے کی گئی کوششوں پر ایریا مارکیٹنگ افسر کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.