Khawaja Gareeb Nawaz Welfare Society Jammu Distributed Ration: خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی نے راشن تقسیم کیا

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 7:32 PM IST

خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی نے راشن تقسیم کیا

خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی Khawaja Gareeb Nawaz Welfare Society Jammu کی جانب سے جموں میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو راشن اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے سائر رکوالاں Sair Rakwalan علاقہ میں خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی Khawaja Gareeb Nawaz Welfare Society Jammu کی طرف سے غریبوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ Khawaja Gareeb Nawaz Welfare Society Jammu Distributed Essential Commodities Among Needy People۔ خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کے بانی اور چیئرمین بشیر احمد گنائی Bashir Ahmad Ganie Chairman Of Khawaja Gareeb Nawaz Welfare Society نے ذاتی طور پر ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ اسی طرح ضرورت مندوں کی مدد کرتی رہے گی۔

khawaja-gareeb-nawaz-welfare-society-distributed-essential-commodities-among-needy-people

اس موقع پر بشیر احمد گنائی نے کہا کہ ہم نہ صرف غریبوں اور مفلسوں تک ضروری اشیاء پہنچاتے ہیں بلکہ غریب اور یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کرانے کے ساتھ ان کو دیگر سامان بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی نے علاقہ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ جموں میں غریب غرباء کی مدد کی جائے گی اور آج ہم اُسی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے ضرورت مندوں میں ضروری اشیاء کی چیزیں تقسیم کر رہے ہیں۔

تقریب کے دوران بشیر احمد گنائی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی غریب، بےبس، لاچار یا حاجت مند کو جانتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مدد کی جانی چاہے تو خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی سے رابطہ کیجیے تاکہ ہم ان کی خدمت کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.