Shia President Reaction over Jammu Demolition Drive: جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی پر مخصوص طبقے کو نشانہ بنانے کا الزام

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 10:12 PM IST

JDA targeted certain section of society by doing demolition drive says shai president aashiq hussain mir

شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خان نے جموں میں گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے پرانتطامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کی انتظامیہ اس انہدامی کارروائی سے ایک Jammu Demolition Drive مخصوص طبقے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

جموں ڈیولمپنٹ اتھارٹی Jammu Development Authority کی جانب سے بن تالاب اور روپ نگر میں حالیہ دنوں میں چلائی گئی انہدامی کارروائی میں ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان سردی کے ایام اور کورونا صورتحال میں گوجر بکروال طبقہ کے بچوں،بچیوں،خواتین کو سڑکوں پر رہنے کو مجبور کر دیا۔اس کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جانی چاہیے کم ہے۔

ان باتوں کا اظہار شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خانAshiq Hussain, President of Shia Federation of Jammu Province نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی نے مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا

خان نے کہا کہ انتظامیہ کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ والی پالیسی اپنا کر جموں کے امن کو زخ پہنچانا چاہتی ہے۔ لیکن اس کی یہ کوششیں کامیاب نہ ہوں گی۔

خان نے زور دے کر کہا کہ اگر سرکاری زمین پر سے ناجائز قبضہ ہٹانا illegal Construction مقصد ہے تو ایک دو مرلے پر ہٹائے جانے سے بہتر ہزاروں لاکھوں کنال اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا جائیں۔

صدر فیڈریشن نے کہا کہ اس جابرانہ و ظالمانہ کارووائی کے خلاف جس طرح سے ہر مذہب کی شخصیات نے سڑکوں پر آکر مظلوم کے حق میں اور ظالم کے خلاف آواز بلند کی ۔اس سے عیاں ہو جاتا ہے کہ جموں کی صدیوں پرانے بھائی چارے کو پارہ پارہ کرنے کی کسی ناپاک کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے گا۔

خان نے تمام سماجی ،سیاسی ،چیمبر وکامرس ،بار ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کے صدیوں پرانے بھائی چارے کو زخ پہنچانے والی طاقتوں کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

انہوں نے ان نام نہاد لیڈروں سے استدعا کی کہ وہ اپنی ہی برادری کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔

عاشق حسین خان نے کہا کی ہمیں ایک جٹ ہو کر انتظامیہ اکے ان کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا اس طرح کی کارروائی کرنے سے عوام میں حکومت کے خلاف زبردست ناراضگی پیدا ہوتی ہے اور نوجوان غلط کام کرنے میں مجبور ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایسے اقدام کیے ہیں جس سے عوام کو حکومتی اداروں سے بروسہ اٹھ گیا ہے۔

خان نے کہا جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں سے کانکنی ،شراب کی دکانیں،نوکریاں،دربار موو چھین لیا تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے انتظامیہ سے ان بے گھر افراد کے لیے رہنے کا انتظام اور انہیں ان جگہوں سے منتقل نا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ہیاں کی گنگا جمنا تہذیب میں زخ نہ پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.