Covid Vaccination: کووڈ ویکسینیشن کے تحت 155.39 کروڑ ویکسین لگائی گئی

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 5:23 PM IST

کووڈ ویکسینیشن کے تحت 155.39 کروڑ ویکسین لگائی گئی

صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزارتUnion Ministry of Health and Family Welfare نےآج کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 8 ہزار 669 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 73 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشنvaccination کی کل تعداد 155.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزارت Union Ministry of Health and Family Welfareنےآج کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 8 ہزار 669 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 73 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.48 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 14.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


کووڈ کے نئے ویرئنٹ اومیکرون سے 5753 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ نو ہزار 345 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار 706 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 95.20 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ 87 ہزار 457 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 69 کروڑ 90 لاکھ 99 ہزار 84 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.