Tribute paid to police man: بانڈی پورہ: گرینڈ دھماکے میں ہلاک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 5:37 PM IST

Tribute paid to police man

اس دھماکے میں پولیس کے دیگر تین اور بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ مقامی نوجوانوں اور زبیر احمد کے لواحقین نے موم بتیوں کو روشن کرکے انہیں خراج پیش کیا۔

جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ کے نشاط پارک میں ایک گرینیڈ دھماکے grenade blast in Bandipora میں مارے گئے پولیس اہلکار زبیر احمد شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔Tribute paid to police man

ویڈیو

اس موقع پر مقامی نوجوانوں نے موم بتیوں کو چراغاں کرکے زبیر احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب نشاط پارک میں بالکل اس جگہ پر منعقد کی گئی جہاں گرینیڈ دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں بانڈی پورہ کے پاپہچھن علاقے سے تعلق رکھنے والے زبیر احمد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس دھماکے میں پولیس کے دیگر تین اور بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ مقامی نوجوانوں اور زبیر احمد کے لواحقین نے موم بتیوں کو روشن کرکے انہیں خراج پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Grenade attack in Bandipora: بانڈی پورہ میں گرینیڈ حملہ، ایک ایس ہی او ہلاک

نوجوانوں نے بینر ہاتھوں میں لے رکھا تھا، جن پر دہشت گردی کے خلاف پیغامات لکھے ہوئے تھے۔

بینروں پر We stand against terrosim, Terrorism hurts all جیسے پیغامات لکھے ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.