Gujarat Riots: کسی کو بھی بچایا نہیں جارہا ہے، سپریم کورٹ میں ایس آئی ٹی کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 9:42 AM IST

Updated : Nov 26, 2021, 11:49 AM IST

کورٹ میں ایس آئی ٹی کا دعویٰ

ایس آئی ٹی نے سپریم کورٹ (Supreme Court) کو بتایا کہ اس کی جانب سے کسی بچایا نہیں جا رہا ہے اور ذکیہ جعفری (Zakia Jafri) کی شکایت پر جامع تحقیقات کی گئیں جس میں انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات (Gujarat Riots) میں سازش کا الزام عائد کیا تھا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) نے گذشتہ روز سپریم کورٹ (Supreme Court) کو بتایا کہ ’2002 کے گجرات فسادات (Gujarat Riots) میں ایک بڑی سازش کے الزام سے متعلق دعویٰ انتہائی غیرمنصفانہ ہے‘۔ ایس آئی ٹی نے کہا کہ تحقیقات کے دوران 275 افراد سے جرح کیا گیا، لیکن اس میں کسی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، جیسا کہ مقتول کانگریسی رہنما احسان جعفری کی اہلیہ (Zakia Jafri) نے الزام عائد کیا ہے۔

ذکیہ جعفری (Zakia Jafri) نے نریندر مودی کے بشمول 64 افراد کو ایس آئی ٹی کی جانب سے دی گئی کلین چٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ مکل راہتگی نے جسٹس اے ایم کھنویلکر کی زیرقیادت بنچ کو بتایا کہ ’یہ کہنا انتہائی غیرمنصفانہ ہوگا کہ ایس آئی ٹی نے اپنا کام نہیں کیا ہے‘۔

ایس آئی ٹی نے بتایا کہ گجرات میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سے لے کر دوسروں تک سبھی کی جانچ کی گئی اور ذکیہ جعفری کی شکایت میں اٹھائے گئے تمام امور پر مناسب انداز میں جانچ کی گئی۔ 28 فروری 2002 کو احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی (Gulberg Society) میں فسادات کے دوران مارے گئے کانگریس رہنما احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری نے گجرات فسادات معاملہ میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی سمیت 64 لوگوں کو ایس آئی ٹی کی جانب سے کلین چٹ دیئے جانے کو چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Gujarat Riots 2002: ذکیہ جعفری کی عرضی پر سپرم کورٹ میں سماعت

واضح رہے کہ قبل ازیں ذکیہ جعفری نے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ گجرات فسادات میں بڑے پیمانہ پر سازش کی گئی تھی۔ انہوں نے فساد کے دوران بڑی سازش کا الزام عائد کیا۔ ذکیہ جعفری کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے پیش ہوتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے، جہاں قانون کا وقار بری طرح سے تار تار ہوا ہے۔

Last Updated :Nov 26, 2021, 11:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.