گجرات فسادات: ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت ملتوی

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 3:21 PM IST

SC adjourns Zakia Jafri's plea against SIT clean chit

ذکیہ جعفری نے اس وقت کے ریاست کے وزیر اعلی نریندر مودی اور دیگر اعلی عہدیداروں کو گجرات فسادات میں کلین چٹ دینے والی متعلقہ خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کو چیلنج کیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات میں مارے جانے والے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کی سماعت پر منگل کے روز دو ہفتوں کے لیے روک لگادی۔

ذکیہ جعفری نے اس وقت کے ریاست کے وزیر اعلی نریندر مودی اور دیگر اعلی عہدیداروں کو گجرات فسادات میں کلین چٹ دینے والی متعلقہ خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کو چیلنج کیا ہے۔

جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عرضی گزار کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔

گجرات میں گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی قتل عام میں ہلاک ہونے والے کانگریس کے سابق ایم پی احسان جعفری کی اہلیہ نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے جس میں گودھرا قتل کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کے لیے ریاست کے حکام کی طرف سے کسی بھی بڑی سازش سے انکار کیا گیا تھا۔

گجرات ہائی کورٹ نے 5 اکتوبر سنہ 2017 کو ذکیہ جعفری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.