Protest Against Construction in Pirana Dargah: احمدآباد کی پیرانہ درگاہ کے احاطے میں دیوار کی تعمیر پر مقامی لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 9:03 PM IST

protest against construction of wall in premises of Pirana Dargah in Ahmedabad

احمدآباد میں واقع پیرانہ درگاہ اور سنت پنتھ پریڑا تیرتھ ٹرسٹ کے درمیان ایک نئے تنازع Conflict Between Pirana Dargah and Terath Trust نے جنم لے لیا ہے۔ پیرانہ درگاہ کے متولی کا کہنا ہے کہ درگاہ کے احاطے میں غیرقانونی طریقے سے ٹرسٹ کی جانب سے ایک دیوار کھڑی کی جارہی ہے جس سے کہ درگاہ میں جانے کا راستہ بند ہو جائے گا، جب کہ ٹرسٹ اس کی تردید کررہا ہے۔

احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد میں واقع پیرانہ درگاہ Pirana Dargah کے متولی کا دعویٰ ہے کہ درگاہ کے احاطے میں غیرقانونی طریقے سے سنت پنتھ پریڑا تیرتھ ٹرسٹ کی جانب سے انتظامیہ کے تعاون سے ایک دیوار کھڑی Construction of Wall in Pirana Dargah کی جارہی ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

جبکہ سنت پنتھ پریڑا تیرتھ ٹرسٹ Terath Trust کا دعویٰ ہے کہ جو دیوار کھڑی کی جارہی ہے وہ ٹرسٹ کی ملکیت میں آتی ہے۔

درگاہ کے احاطے میں دیوار کھڑی کرنے کی خبر جیسے ہی مقامی لوگوں تک پہنچی ویسے ہی وہاں کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا اور پیدل مارچ کرکے کلیکٹر آفس پہنچ گئے اس معاملے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دراصل احمدآباد کے پیرانہ گاؤں سید برادری کے لوگوں نے دیوار کھڑی کرنے کی مخالفت اس وجہ سے کر رہے ہیں کیونکہ ٹرسٹ کے پیچھے ہی امام شاہ کی درگاہ ہے، اس دیوار کے تعمیر ہوجانے سے درگاہ میں جانے کا راستہ بند ہو جائے گا۔

لوگوں کی مخالفت کے باوجود دیوار تعمیر کرنے کا کام پولس کی بندوبست کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد اس کا ویڈیو شوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Muslims Barred from Friday Prayer in Gujrat: سورت میں بھی نماز جمعہ پڑھنے سے روکا گیا

اس معاملے پر پیرانہ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ پیرانہ میں موجود امام شاہ درگاہ کے قریب واقع قبرستان میں کچھ قبریں بھی کھو دیں گئی ہیں لیکن ٹرسٹ کا دعویٰ ہے کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

ٹرسٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ قانونی منظوری کے بعد ہی دیوار کی تعمیر کا کام کیا جارہا ہے۔ لیکن مقامی لوگوں کے احتجاج کی وجہ سے تعمیری کام کو روک دیا گیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے لیے گاؤں میں بڑی تعداد میں پولس کو موقع پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.