Nirmala Sitharaman حکومت صنعتوں کے لیے سب کچھ کرے گی، وزیر فینانس

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 4:30 PM IST

Why are you hesitating to get into manufacturing, FM Nirmala Sitharaman asks India Inc

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے پرزور الفاظ میں کہا ہے کہ سرکار بھارت میں صنعتوں کے لیے سب کچھ کرے گی، وہ ملک میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ M Sitharaman Asks Industry to Start Manufacturing

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے منگل کو دو روزہ مائنڈ مائن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی صنعتکاروں سے سوال کیا کہ انہیں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں داخل ہونے سے کیا چیز رکاوٹ بن رہی ہے، جب کہ دیگر ممالک کے صنعتکار بھارت کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں داخل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر خزانہ نے سوال کیا کہ کیا انہیں خود پر یقین نہیں ہے؟ انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا کے دیگر ممالک بھارت کو سرمایہ کاری کے لیے ایک بہتر مقام سمجھ رہے ہیں۔ FM Sitharaman Asks Industry to Start Manufacturing

نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت بھارت میں صنعتوں کے آنے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے سب کچھ کرے گی۔ Mindmine سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہاکہ بہت سی کمپنیاں چین سے اپنی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کو باہر نکالنا چاہتی ہے اور وہ بھارت آنے کی منتظرہیں، کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت میں زیادہ پرکشش پالیسیاں دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی فورٹ فولیو سرمایہ کاری آرہی ہے اور بیرون ملک کمپنیوں کا خیال ہے کہ بھارت سرمایہ کاری کے لیے نہایت موزوں مقام ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.