Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 12:32 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol Diesel Prices in India

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باوجود اتوار کو مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ سابقہ سطح پر برقرار ہے۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 85.14 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 1.83 فیصد گر کر 79.74 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج جوں کی توں رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم ہیں۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maruti Suzuki Sales ماروتی سوزوکی کی فروخت میں دوگنا اضافہ


آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پیٹرول............ڈیزل

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی ...............106.31..94.27

کولکتہ ......106.03..92.76

چنئی...................102.63..94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.