October Bank Holidays رواں ماہ بینک تعطیلات کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 10:56 AM IST

Bank branches to be closed for up to 21 days in October

رواں ماہ اکتوبر میں تہواروں کی وجہ سے بینک تعطلیات کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں ہیں، اس میں ہفتہ واری تعطیلات بھی شامل ہیں۔ October Bank Holidays

نئی دہلی: تہواروں کا موسم شروع ہو رہا ہے۔ نوراتری، دسہرہ پھر دیوالی، مجموعی طور پر رواں ماہ اکتوبر میں بہت سارے تہوار ہیں۔ تہوار جو اپنے ساتھ خاص چیز لاتا ہے وہ ہے چھٹیاں، لیکن بعض اوقات چھٹیاں آپ کے کام کو خراب کر سکتی ہیں۔ خصوصاً بینک کی چھٹیوں، حالانکہ آج کل بینکنگ کے زیادہ تر کام گھر بیٹھے ہی کیے جاتے ہیں، لیکن پھر بھی ہمیں کئی کاموں کے لیے بینک برانچ جانا ہی پڑتا ہے۔ ایسے میں جب ہمیں برانچ جانا ہو تو اس دن بینک کھلے رہیں گے یا نہیں اس کا علم ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ کو بینک کی چھٹیوں کے بارے میں جاننا ہوگا، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔ Bank holidays October 2022

اکتوبر کے مہینے میں درجنوں چھٹیاں ہیں۔ بینک چھٹیوں کی فہرست میں اکتوبر مہینے میں مختلف مواقع پر کُل 21 چھٹیاں ہیں۔ اس میں ہفتہ واری تعطیلات بھی شامل ہیں۔

اگر ہم ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے اکتوبر کے چھٹی والے کیلنڈر پر نظر ڈالیں تو، اس مہینے میں دُرگا پوجا، دسہرہ، دیوالی، عید میلاد النبی سمیت کئی چھٹیاں ہیں۔ اگلے مہینے بینک سے متعلق کام کو نمٹانے کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے بینک کی چھٹیوں کی فہرست پر نظر ڈالنا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

تاریخمقامتہوار
یکم اکتوبرسکمیکم اکتوبر کو بینکوں کی ششماہی بندش کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
2 اکتوبرپورے ملک میںگاندھی جینتی اور اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
3اکتوبرسکم، تریپورہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، میگھالیہ، کیرالہ، بہار اور منی پور درگا پوجا (مہا اشٹمی) پر بینک بند رہیں گے۔
4 اکتوبرکرناٹک، اڈیشہ، سکم، کیرالہ، بنگال، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ اور میگھالیہ درگا پوجا/دسہرہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
5 اکتوبرمنی پور کے علاوہ پورے بھارتدرگا پوجا/دسہرہ/ وجے دشمی کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
6 اکتوبر گنگٹوک زوندرگا پوجا (دسین) کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
7اکتوبرگنگٹوک زون درگا پوجا (دسین) کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
8 اکتوبرپورے بھارت دوسرے ہفتے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
9 اکتوبرپورے بھارتاتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
13 اکتوبرشملہ زون کروا چوتھ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
14 اکتوبرجموں اور سرینگر عید میلاد النبی کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
16 اکتوبرپورے بھارتاتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
18 اکتوبرآسام کٹی بیہو کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
22 اکتوبرپورے بھارتچوتھے سنچر کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
23 اکتوبرپورے بھارتاتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
24 اکتوبرگنگٹوک، حیدرآباد، امپھال کے علاوہ ملک بھر میںکالی پوجا/دیوالی/لکشمی پوجن (دیوالی)/نارک چتردشی کی وجہ سے، بینک بند رہیں گے۔
25 اکتوبرگنگٹوک، حیدرآباد، امپھال اور جے پور لکشمی پوجا/دیولی/گووردھن پوجا کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
26 اکتوبراحمد آباد، بیلا پور، بنگلورو، دہرادون، گنگ ٹوک، جموں، کانپور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، شملہ اور سری نگر زون گووردھن پوجا/ وکرم سموت نئے سال کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
27 اکتوبرگنگٹوک، امپھال، کانپور اور لکھنؤ زونبھائی دوج کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
30 اکتوبرپورے بھارتاتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
31 اکتوبررانچی، پٹنہ اور احمد آباد زون سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.