’امریکہ اور اتحادی آج روس کے خلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے‘

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 3:05 PM IST

’امریکہ اور اتحادی آج روس کیخلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے‘

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی آج روس کے خلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے۔ '

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔ Biden Calls for Ending Normal Trade Relations with Russia

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ روس کے سی فوڈ اور ڈائمنڈز سمیت دیگر اشیاء پر پابندی لگائے گا۔ ہماری پابندیاں، برآمدی کنٹرول اور روسی معیشت کو کچل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کو لگژری سامان کی برآمد پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔ انہو ں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ روس نے اگر یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، روس کو حاصل ‘موسٹ فیوریٹ نیشن‘ کا درجہ ختم کررہا ہے۔ امریکہ اور جی سیون اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملٹی لیول فائننسنگ نہ لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں: US imposes sanctions on Russian VTB Bank: امریکہ نے روس کے وی ٹی بی بینک کے 10 ارکان پر پابندیاں لگا دیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.