معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:34 PM IST

بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 77.94 پوائنٹس کی کمی سے 58927.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15.35 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17546.65 پوائنٹس پر آگیا۔

بیرونی منڈیوں میں تیزی کے باوجود بدھ کے روز گھریلیو بازار میں ایچ ڈی ایف سی، نیسلے، آئی سی آئی سی آئی بینک، کوٹک بینک اور او این جی سی جیسی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ کے باعث اسٹاک مارکیٹ 59،000 پوائنٹس کی چوٹی سے نیچے گر گئی۔

بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 77.94 پوائنٹس کی کمی سے 58927.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15.35 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17546.65 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم ٹیک مہندرا، مہندرا اینڈ مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، بجاج آٹو اور ریلائنس انڈسٹریز میں خریداری نے مارکیٹ کو بڑی تباہی سے بچایا۔

بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خریداری ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 374.42 چھلانگ لگا کر 25166.54 پوائنٹس اور اسمال کیپ 326.98 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 27،856.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3403 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1140 میں کمی جبکہ 2099 میں اضافہ ہوا، جبکہ 164 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ 27 میں تیزی رہی۔

بی ایس ای میں ایف ایم سی جی، فنانس، یوٹیلٹیز، بینکنگ اور پاور گروپ کو 0.75 فیصد تک گرنے کے علاوہ باقی 14 گروپوں کو فائدہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران رئیلٹی نے 8.39 فیصد کا سب سے زیادہ منافع کمایا۔ اسی طرح سی ڈی جی ایس 1.90، دھات 1.57 ، آٹو 1.43 ، بنیادی مواد 1.02 ، توانائی 0.98، ٹیک 0.92 ، آئی ٹی 0.63 ، انڈسٹریل 0.58 اور ہیلتھ کیئر 0.43 فیصد۔ اس کے علاوہ گروپ کے باقی حصص میں بھی 0.09 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جاپان کے نکی 0.67 فیصد کو چھوڑ کر برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای1.01 فیصد ، جرمنی کا ڈی اے ایس 0.60 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.51 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.40 فیصد کی برتری رہی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.