ویکسین کی تیاری کےلیے کیڈیلا ہیلتھ کیئر کا شلپا میڈیکیئر سے معاہدہ

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 6:22 PM IST

ویکسین کی تیاری کےلیے کیڈیلا ہیلتھ کیئر کا شلپا میڈیکیئر سے معاہدہ

دوا ساز کمپنی کیڈیلا ہیلتھ کیئر نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے کووڈ 19 ویکسین ZyCoV-D کی تیاری کے لیے شلپا میڈیکیئر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

کیڈیلا ہیلتھ کیئر اور شلپا میڈیکیئر نے کووڈ ویکسین کی تیاری کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی نے ZyCoV-D کی تیاری کے لیے یہ معاہد کیا۔

اس معاہدے کے ذریعے ZyCoV-D ویکسین کی طے شدہ ہدف کی تیاری دونوں فریق کے درمیان باہمی اتفاق سے ہوگا۔ کمپنی ZyCoV-D ٹیکنالوجی و دانشوانہ املاک کو شلپا بائیولوجیکل پرائیویٹ لمیٹڈ (SBPL) کو منتقل کرے گی۔ معاہدے کے تحت ایس بی پی ایل ویکسین کی تیاری کے لیے مواد کا ذمہ دار ہوگی۔

جبکہ کمپنی دوا بھرنے / پیکیجنگ / تقسیم / مارکیٹنگ کے لیے ذمہ دار ہوگی۔ ویکسین کی مارکیٹنگ کے شعبوں میں، کیڈیلا ہیلتھ کیئر نے کہاکہ ZyCoV-D انسانی استعمال کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے پلازمیڈ ویکسین ہے۔ جسے کمپنی نے کووڈ 19 وائرس کے خلاف مقامی طور پر تیار کیا ہے۔

ویکسین کو 20 اگست کو انڈین ڈرگ ریگولیٹر نے ہنگامی استعمال کی اجازت (EUA) دی تھی۔ کیڈیلا ہیلتھ کیئر کے شیئرز بی ایس ای پر 564.30 روپے فی شیئر پر ٹریڈ کر رہے تھے جو کہ گزشتہ بند سے 0.46 فیصد کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.