بنگلہ دیش بھارت کو دو ہزار ٹن ہلسا مچھلی فراہم کرے گا

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 5:26 PM IST

Bangladesh govt to export 2080 MT Hilsa fish to India

بنگلہ دیش حکومت نے 52 تجارتی کمپنیوں کو بھارت کو HILSA مچھلی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

بنگلہ دیش سرکار نے دُرگا پوجا کے موقع پر 52 تجارتی کمپنیوں کو بھارت کو HILSA ہلسا مچھلی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کامرس کی وزارت نے پیر کے روز ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت ہر کمپنی کو زیادہ سے زیادہ 40ٹنHILSA مچھلی بھارت کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اجازت 10 اکتوبر تک کے لیے ہے۔ کمپنیوں کو ملک کی برآمدات سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔

بنگلہ دیش سرکار دوستی کی ایک علامت کے طور پر گذشتہ چند برس سے بھارت کو HILSA برآمد کرنے کی خصوصی اجازت دیتی رہی ہے۔ البتہ سنہ 2012 میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ گذشتہ برس بنگلہ دیش نے بھارت کو ایک ہزار 450 میٹرک ٹن سے زیادہ HILSA مچھلی برآمد کی، جبکہ 2019 میں یہ مقدار 500 میٹرک ٹن تھی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں دُرگا پوجا کے دوران اس مچھلی کی مانگ کافی بڑھ جاتی ہے۔ مانگ کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے مچھلی درآمد کیا جاتا ہے۔

  • یو این آئی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.