مالی برس 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد رہنے کا امکان: اے ڈی بی

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 3:40 PM IST

Asian Development Bank cuts India GDP growth forecast to 10 percent for FY21

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاکہ کورونا ویکسینیشن میں تیزی سے اضافے نے وبا کے اثرات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاجروں، عام لوگوں اور صحت کے شعبے کی تیاری نے وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کے روز کہاکہ گھریلو طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مالی برس 2021 میں 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے، لیکن یہ نرم پڑ کر مالی برس 2022 میں 7.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی ’ایشیین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2021‘ کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی برس میں کورونا وبا کی دوسری لہر سے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس نے گھریلو کھپت اور شہری شعبے پر بھی اثر ڈالا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاکہ کورونا ویکسینیشن میں تیزی سے اضافے نے وبا کے اثرات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاجروں، عام لوگوں اور صحت کے شعبے کی تیاری نے وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

بھارت میں اے ڈی بی کے ڈائرکٹر تاکیو کونشی نے کہا’’بھارتی معیشت میں بحالی کے بہتر آثار دکھا ئی دے رہے ہیں کیونکہ دوسری لہر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔ حکومت کے ویکسینیشن اقدامات ، مالی محرک پیکجز اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مزید وسائل کے ساتھ ساتھ صحت کے اقدامات کو مضبوط بنانے نے تیزی سے صحت یاب ہونے میں بہت مدد کی ہے‘‘۔


ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی برس 2021 کی تین آخری سہ ماہیوں میں معیشت میں تیز ترقی کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ ای ویبل، موبیلٹی ڈیٹا اور پی ایم آئی میں بہتری کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود موجودہ مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی 20.1 فیصد کی رفتارسے بڑھی ہے۔ نجی کھپت اور سرمایہ کاری کمزور رہنے کی توقع ہے کیونکہ دوسری لہر میں لوگوں کی آمدنی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خرچ کرنے کی صلاحیت اور کریڈٹ اتارنے کو بھی متاثر کررہی ہے۔ تاہم حکومت کے قومی مونیٹائزیشن پلان کے ساتھ سرکاری اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں اضافے کی توقع ہے۔ زرعی شعبہ میں تیزی برقرار رہ سکتی ہے۔ عالمی طلب سے برآمدات کو بڑھا سکتی ہے۔
اے ڈی بی نے کہاکہ ممکنہ طور پر تیل کی عالمی قیمتوں میں آرہی تیزی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کا دباؤ برقرار رہے گا۔


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.