Aziz Qureshi criticizes BJP: ملک کے لیے ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے: عزیز قریشی

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:15 PM IST

Aziz Qureshi

اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میزورم کے سابق گورنر مرادآباد پہنچے۔ لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا ہندوستان کی وہ تہذیب و تمدّن وہ کلچر وہ ماحول وہ روایت اور بھائی چارہ سب خطرے میں پڑ چکا ہے۔

مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا آزاد کا وہ ملک جہاں محبت تھی، بھائی چارہ تھا، امن و امان تھا، سب موجودہ حکومت نے ختم کردیا ہے۔ چاروں طرف اب نفرت کی آگ ہے۔ بی جے پی کے ہاتھوں میں وہ لوگ بھی ہیں، جو مسلمانوں کا اپنے آپ کو ٹھیکے دار سمجھتے ہیں۔ اپنے آپ کو رہنما سمجھتے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے غلام ہیں اور ان کے کہنے پر ہی کام کرتے ہیں۔ وہ لوگ غدّار ہیں اس ملک اور قوم کے۔

ویڈیو

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی پر بولتے ہوئے کہا یہ پارٹی مسلمانوں کے ووٹوں کا بٹوارا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں اعلان کیا ہے کہ ہم 100 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ یعنی کہ یہ 100 سیٹیں بی جے پی کو دینے والے ہیں۔ مسلمانوں کا ووٹ بٹنا نہیں چاہیے۔ انتخابات میں نئی نئی پارٹیاں آئیں گی اور آپ کو ورغلائیں گی اور ووٹ مانگیں گی لیکن آپکو سوچنا پڑے گا اور مسلمانوں کو نئی تاریخ لکھنی پڑے گی۔

Aziz qureshi
عزیز قریشی

یہ بھی پڑھیں:

'نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کی کوشش'



ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی شہادت پر کہا کہ 1957 میں دس لاکھ مسلمانوں نے ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ اس ملک کے لیے ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے۔ اگر اس ملک پر کوئی مصیبت آتی ہے تو سب سے پہلے گولی ہم اپنے سینے پر کھائیں گے۔

Aziz qureshi
عزیز قریشی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.