Fire in Durga Pandal درگا پنڈال میں آگ لگنے سے پانچ ہلاک، 66 سے زائد زخمی

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 7:19 AM IST

Updated : Oct 3, 2022, 9:48 AM IST

درگا پنڈال میں آگ لگنے سے دو ہلاک

ضلع بھدوہی میں آرتی پوجا کے دوران پنڈال میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے سبب 66 سے زائد افراد کے جھلس جانے کی اطلاع ہے۔ اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔ Fire In Durga Pandal

بھدوہی: ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے اورائی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع درگا پنڈال میں آرتی کے دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پنڈال میں آگ لگ گئی۔ اس میں 66 سے زائد افراد جھلس گئے۔ وہیں ضلع افسر گورانگ راٹھی نے 36 سے زیادہ لوگوں کے جھلسنے کی اطلاع دی۔ ڈی ایم نے بتایا کہ آرتی کے دوران تقریباً 150 لوگ پنڈال میں موجود تھے۔ جھلسے ہوئے لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جہاں سے حالت نازک ہونے پر انہیں وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ اس واقعے میں پانچ کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی جی وارانسی، کمشنر یوگیشور رام مشرا، ڈی آئی جی، ضلع افسر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔Two killed in fire at Durga pandal in bhadohi

معلومات کے مطابق دیر رات اورائی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع درگا پنڈال میں اچانک آگ لگنے سے 50 سے زیادہ لوگ جھلس گئے۔ اس میں سے انکش اور شیوانگی کی موت ہو گئی۔ جبکہ انوشکا (1)، رشبھ چورسیہ (2)، گلابی دیوی (16)، سریتا چورسیہ (14)، سندھیا چورسیہ (14)، ساکشی (18)، رنجنا دیوی (30) سمیت 50 سے زائد افراد شدید جھلس گئے۔ انہیں فوری طور پر سوریا ٹراما سینٹر، آنند اسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گوپی گنج اورائی بھیج دیا گیا۔ یہاں سے حالت نازک ہونے پر وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ آتشزدگی میں سرکس کاپنڈال جل کر راکھ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اورائی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ایمبولینس اور پولیس افسران، انتظامی افسران کی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی رہیں۔ اے ڈی جی وارانسی زون، کمشنر، ڈی آئی جی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جھلسے ہوئے لوگوں کو بہتر علاج فراہم کرانے کے لیے فوری طور پر اسپتالوں میں داخل کرایا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے اور اورائی جی ٹی روڈ سمیت دیگر راستوں پر بھیڑ لگ گئی۔

Last Updated :Oct 3, 2022, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.