Tripura HC issues Notice to ECI برو برادری سے متعلق معاملے میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 5:05 PM IST

Etv Bharat

تریپورہ ہائی کورٹ نے میزورم کی بے گھر برو برادری کے بارے میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا۔ جسٹس ارندم لودھ نے برو کمیونٹی کے ایک گروپ کی جانب سے اس سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ نوٹس جمعرات کو جاری کیا۔ Tripura HC issues Notice to ECI

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا، ریاستی الیکشن کمیشن اور تریپورہ قبائلی علاقہ جات آٹونومس ڈسٹرکٹ کونسل (اے ڈی سی) کو آئندہ گرام پنچایت انتخابات کے لئے تیارمسودہ ووٹر لسٹ میں میزورم کی بے گھر برو برادری کے لوگوں کانام شامل نہ کئے جانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے۔ Tripura HC issues Notice to ECI

جسٹس ارندم لودھ نے برو کمیونٹی کے ایک گروپ کی جانب سے اس سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ نوٹس جمعرات کو جاری کیا۔

عرضی گزاروں نے دعویٰ کیا کہ سال 2020 میں مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ ایک سہ فریقی معاہدہ ہوا تھا جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا تھا کہ ریاستی حکومت انہیں آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ فراہم کرے گی اور ریاستی ووٹر لسٹ میں ان کے نام درج کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔

تریپورہ حکومت پہلے ہی ریاست کے مختلف دیہاتوں میں 3332 بے گھر برو برادری کے لوگوں کو آباد کر چکی ہے، لیکن پھر بھی، ان کا نام ووٹر لسٹ میں درج نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بحالی شدہ برو کمیونٹی کے لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے، ان کی بحالی اور شناخت کا عمل دو سال قبل کیا گیا تھا۔ اپنے آپ کو ریاست کے شہری کے طور پرشناخت نہ ملنے کی وجہ سے برو کمیونٹی کے باشندے ناراض تھے اور ان کے ایک گروپ نے انصاف کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔

ہائی کورٹ کی پہلے کی ہدایت کے مطابق ریاست میں اے ڈی سی کی ویلج کونسل کے انتخابات نومبر تک ہوں گے اور اے ڈی سی علاقوں میں برو بستیاں بھی آگئیں۔ اس سے قبل 16 ستمبر کو 587 ویلج کمیٹیوں کے 2634 حلقوں کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی گئی تھی۔ جس میں 440132 خواتین ووٹرز سمیت کل 886334 ووٹرز تھے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کل 26 ہزار اہل برو ووٹرز ہیں لیکن صرف پانچ ہزار کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہیں اور دیگر ووٹرز کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں مستقل رہائش اور عام رہائشی کے رجسٹرار کے طور پر نامزدگی نہیں ملی تھی۔ جسٹس لودھ نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 26 ستمبر مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تریپورہ ہائی کورٹ نے نابالغ مغویہ کو بچانے کا حکم دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.