Constitution Day: بھارت کا آج 72واں یوم دستور

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:16 AM IST

UNI News Constitution Day

آج بھارت میں 72واں یوم دستور India's 72nd Constitution Day منایا جارہا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو آج ہی دن معمارِ دستور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے بھارتی قانون بنایا تھا۔ آج کے دن کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’یوم آئین‘ عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے یوم آئین India's 72nd Constitution Day کے موقع پر کہا کہ یہ ان عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارے آئین کو تشکیل دیا۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ دن ان عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارا آئین بنایا۔"

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جائے گا

دستور کو بچانے کے لیے اور سماجی و معاشی انصاف کے لیے قانون دانوں کو شفاف طرز پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہئے اور ملک کے ہر فرد کو دستوری حقوق سے استفادہ کرنا چاہئے۔ دستور سے متعلق بنیادی جانکاری ملک کے ہر فرد کو ہونی چاہئے، کیوں کہ دستور ہی جمہوریت کا تحفظ کرتا ہے۔

آج کے اس دور میں ملک کے دستور کو کمزور کر نے کی کوشش کی جارہی ہے. ملک کے دستور کو بچانے کے لئے تمام مذاہب کے سماجی، ملی ومذہبی رہنماؤں کا اتحاد ہونا بہت ضروری ہے اس مقصد کے تحت 26 نومبر کو یوم دستور منایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کے لیے دستور لکھ کر ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے عوام میں بھائی چارگی اور اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنے کے کا موقع فراہم کیا۔ ملک کی کوئی بھی سیاسی پارٹی ملک کے دستور کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

آج دنیا بھر میں اس ملک کی مثال دی جاتی ہے۔ اس لیے ملک کے دستور کو بچانے کے لیے تمام مذاہب کے رہنماؤں کا اتحاد ہونا اور ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے۔

اس دن کے موقع پر ماضی میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اتحاد کا پیغام دیا۔ اسی طرح تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اس دن کی مناسبت سے کہا کہ ہمیں مل کر ذات پات کی نفرت کو ختم کر نے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ اس ملک میں ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی اعتبار زندگی گزارنے کا پورا حق دستور ہند نے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں کل دو پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ پہلا صبح 11 بجے سینٹرل ہال میں اور دوسرا شام 5:30 بجے وگیان بھون میں ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.