Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن
انیس نومبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1977 میں آج ہی کے دن مصر کے صدر انور سادات اسرائیل کے دورے پر گئے۔ Historical Events of 19th November
نئی دہلی: عالمی تاریخ میں 19 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1493۔کرسٹوفر کولمبس نے اپنی دوسری سمندری مہم میں پیوٹوریکو کی کھوج کی۔
سنہ 1566۔ایسیکس کے تیسرے ارل کاربٹ ڈیوریکس کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1794۔ امریکہ نے اپنا حوالگی معاہدے برطانیہ کے ساتھ کیا۔
سنہ 1805۔ نہر سوئس کی تعمیر کرنے والے فرانسیسی بلڈر فردی ناننڈ دی لیزپیس پیدا ہوئے۔
سنہ 1807۔ فرانس نے پرتگال پر حملہ کیا۔
سنہ 1809۔ فرانس نے اسپین کو اوکانا میں ہرایا۔
سنہ 1816۔ وارسا یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1819۔ فرانس نے اوسانہ میں اسپینیوں کو شکست دی۔
سنہ 1824۔ روس کے سینٹ پیٹرسبرگ میں سیلاب سے دس ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1838۔مشہور ہندستانی مفکر اور سماجی مصلح کیشو چند سین کا جنم ہوا۔
سنہ 1881۔ شطرنج کے عظیم کھلاڑی جوس رال کیپابلنکا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1895۔ فیڈرک ای بلیس ڈیل نے پینسل کا پیٹنٹ کرایا۔
سنہ 1899۔ سوڈان کے خلیفہ کوایک انگریز نے قتل کردیا۔
سنہ 1917۔ہندستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کا جنم ہوا۔
سنہ 1924۔ سوڈان کے برطانوی گورنر سرلی اسٹیک کا قاہرہ میں قتل ہوا ۔
سنہ 1933۔ یوروپی ملک اسپین میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا۔
سنہ 1942۔ دوسری عالمی جنگ میں سوویت افواج نے اسٹالن گراد پر جوابی حملہ کرکے جرمنوں کو گھیرے میں لیا۔
سنہ 1946۔ اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی پہلی کانفرنس پیرس میں شروع ہوئی۔
سنہ 1949 ۔ پرنس رینر موناکو کے 30 ویں شاہ بنے۔
سنہ 1951۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1952۔ اسپین یونیسکو کا ممبر بنا۔
سنہ 1953۔متحدہ ہائے امریکہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ بیس بال ایک کھیل ہے تجارت نہیں۔
سنہ 1958۔ ویتنام اور کمبوڈیا کے درمیان پہلے تجارتی معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
سنہ 1961۔ الجیریا کے 4900 باغیوں نے فرانس کی طرف سے سیاسی قیدیوں کی طرح سلوک کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد 19 دنوں سے جاری احتجاج ختم کردیا۔
سنہ 1962۔ امریکی فلم اداکارہ جوڈی فوسٹر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1968۔ مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا۔
سنہ 1969 ۔امریکی خلائی گاڑی اپولو12 چاند پر میں اتری۔کونوریڈ اور بین چاند پر پہنچنے والے بالترتیب تیسرے اورچوتھے شخص بنے۔
سنہ 1970۔ ویٹیکن نے امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو دور کرنے کے اقوام متحدہ کے منصوبے کو منظوری دی۔
سنہ 1977۔ مصر کے صدر انور سادات اسرائیل کے تاریخی دورے پر گئے۔
سنہ 1978۔گویانا کی فوج نے ٹمپل فرقے کے کیمپوں پر چھاپہ مار کر سینکڑوں لاشیں برآمد کیں۔
سنہ 1982۔دہلی میں نویں ایشیائی کھیلوں کا آغاز ہوا۔
سنہ 1985۔روسی صدر میخائل گورباچیف اور امریکی صدر رونالڈ ریگن پہلی بار ملات ہوئی۔
سنہ 1987۔ ایرانی حملے میں دس عراقی شہری مارے گئے۔
سنہ 1990۔ پیرس میں یوروپی چوٹی کانفرنس ہوئی۔
سنہ 1990 ۔ناٹو اور وارسا معاہدہ کے رہنماوَں نے سرد جنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا۔
سنہ 1991۔ یوگوسلاویہ کے فوجی حملے کے بعد ہزاروں پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا پڑا۔
سنہ 1992۔روس نے شمالی کوریا سے اقتصادی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی۔
سنہ 1993 ۔ سراجیوو ذنی امراض کے اسپتال کے مریضوں کے لئے اقوام متحدہ نے غذائی اجناس سپلائی کی۔
سنہ 1993۔امریکہ کے 42 ویں صدر بل کلنٹن کے خلاف مونیکا لیونسکی معاملہ میں مواخذہ کی قرارداد منظور ہوئی۔
سنہ 1994 ۔ اسرائیلی فوجیوں نے چار عرب شہریوں کو گولی ماری، جس کے بعد غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے شہریوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ۔
سنہ 1994۔ایشوریہ رائے مس ورلڈ بنیں۔
سنہ 1995۔ کرنم ملیشوری نے خواتین کے ویٹ لفٹنگ میں ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
سنہ 1996 ۔ ویٹکن میں پوپ جان پال دوم کی کیوبا کے لیڈر فیڈرل کاسترو سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔
سنہ 1997۔ ویتنام کو باقاعدہ طور پر انٹرنیٹ سے جوڑا گیا۔
سنہ 1997۔ ڈیس مویانس لووا میں 29 سالہ خاتون نے چار لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا۔
سنہ 1997۔کلپنا چاولہ خلا میں جانے والی پہلی ہندستانی خاتون بنیں۔ کلپنا نے یہ سفر امریکی خلائی شٹل کولمبا سے پورا کیا۔
سنہ 1999۔چین کے پہلے غیر آدم بردار خلائی جہاز شین جھو ۔ 1 خلا روانہ ہوا۔
سنہ 2000 ۔ ویتنام جنگ کے بعد بل کلنٹن کی صورت میں کسی بھی امریکی صدر کا پہلا دورہ ویتنام ختم ہوا۔
سنہ 2000۔ پاکستان کی ایک عدالت نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی والدہ نصر ت بھٹو کو دو برس کی سزا سنائی۔
سنہ 2006۔ ہندوستان نے نیوکلیائی انرجی اور یورونیم سپلائی کے لئے آسٹریلیا کی حمایت مانگی۔
سنہ 2008۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے چیف محمد البرداعی کو سال 2008 کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
سنہ 2013۔ لبنان کی راجدھانی بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے نزدیک ہوئے دوہرے خودکش بم دھماکے میں 23 لوگوں کی موت اور 160 دیگر زخمی ہوئے۔
یو این آئی
