Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 6:47 AM IST

عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 20 اگست کے روز ہونے والے اہم واقعات اس طرح ہیں۔ Today in World History

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 20 اگست کے روز ہونے والے اہم واقعات اس طرح ہیں: -

1828 - راجہ رام موہن رائے کی برہم سماج کا پہلا اجلاس کلکتہ (اب کولکاتہ) میں منعقد ہوا۔

1897 - رونالڈ راس نے کلکتہ کے پریذیڈنسی جنرل اسپتال میں کام کرنے کے دوران ملیریا کا سبب بننے والے اینوفلیز مچھر کی شناخت کی۔

1921 - کیرالہ کے مالابار علاقے میں موپلہ بغاوت شروع ہوئی۔

1949 - یورپی ملک ہنگری میں نئے آئین کو اپنایا گیا۔

1955 - مراکش اور الجیریا میں فرانس مخالف فسادات میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔

1972 - اس وقت کے سوویت روس نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

1979 - اس وقت کے وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ نے وزیر اعظم کا حلف لینے کے 23 دنوں کے اندر استعفیٰ دے دیا۔

1988 - پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین غلام اسحاق خان صدر منتخب ہوئے۔ ہندوستان اور نیپال میں 6.5 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

1994 - امریکہ نے کیوبا کے مہاجرین کو پناہ دینے کی اپنی 28 سالہ پرانی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

1998 - لینڈر پیس نے پیٹ سمپراس کو شکست دے کر پائلٹ پین انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں جیت حاصل کی۔

1991 - شمالی یورپی ملک ایسٹونیا نے اس وقت کے سوویت روس یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

2001 - اسپین میں بھارتی چیمپیئن وشوناتھن آنند نے اسپین کے الیکسی شیروف کو شکست دے کر ولاروڈیز شطرنج چیمپئن شپ کا خطاب جیتا۔

2002 - فلسطینی لیڈر ابو ندال کا قتل ہوا۔

2004 - فوربس میگزین نے دنیا کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی۔ امریکہ کی کونڈولیزا رائس، چین کی وو یی اور ہندوستان کی سونیا گاندھی کو بالترتیب پہلے تین مقام میں رکھا گیا۔

2008 - معروف بھارتی کلاسیکل میوزک آرٹسٹ ارونا سائی رام کو امریکہ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

2013 - شمالی قفقاز میں روسی پولیس کے کریک ڈاؤن میں نو عسکریت پسند مارے گئے۔

2012 - وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہونے والے فسادات میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.