Fire Breakout in Amritsar: امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی

author img

By

Published : May 14, 2022, 4:11 PM IST

Updated : May 14, 2022, 5:44 PM IST

امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی

امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ آتشزدگی اسپتال کی او پی ڈی کے پیچھے ہوئی ہے جس کے بعد کے ارد گرد بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔Fire Breakout in Amritsar

امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ مچ گئی ہے۔ یہ آتشزدگی اسپتال کی او پی ڈی کے پیچھے ہوئی جس کے بعد کے ارد گرد افرا تفری مچ گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آتشزدگی کی وجہ ٹرانسفارمر میں دھماکہ بتایا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ فی الحال ڈائریکٹر پرنسپل راجیو دیوگن موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ عمارت کے اندر موجود مریضوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے کے دوران ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں فائر برگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ اسپتال سے مریضوں کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔ پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ وہیں اب صورتحال قابو میں ہے۔

امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی

یہ بھی پڑھیں: Massive Fire Broke Out In Delhi: دہلی میں منڈکا علاقے میں آتشزدگی، ستائیس افراد ہلاک

Last Updated :May 14, 2022, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.