Taliban Launched Female Security Unit طالبان نے خواتین سیکیورٹی یونٹ شروع کیا

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 9:22 PM IST

طالبان نے خواتین سے نمٹنے کے لیے خواتین سیکیورٹی یونٹ شروع کیا

افغانستان میں خواتین کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمراں طالبان نے خواتین اہلکاروں پر مشتمل ایک پبلک سیکیورٹی یونٹ قائم کیا ہے۔ Taliban Launch Female-staffed Security Unit

کابل: حکمراں طالبان نے افغانستان میں خواتین کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے خواتین اہلکاروں پر مشتمل ایک پبلک سیکیورٹی یونٹ قائم کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 100 افغان خواتین کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے تربیت دی جا رہی ہے، حالانکہ طالبان نے سرکاری طور پر ان کے فرائض کی تشریح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کی جانب سے حاصل کردہ ویڈیو میں ایک خاتون کارکن نے کہا کہ یہ خواتین کے احتجاج اور عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے طالبان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ طالبان خواتین کے خلاف جاری تشدد کے ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین کے تحفظ کا یونٹ قائم کر رہے ہیں۔ Taliban Launch Female-staffed Security Unit

یہ بھی پڑھیں: Afghan Young Woman Chose To Commit Suicide طالبان کے ہاتھوں سنگسار کیے جانے کے خوف کے سبب افغان خاتون نے خودکشی کرلی

اس سے قبل اکتوبر میں خواتین نے بغیر کسی قانونی بنیاد کے طالبات کو نکالے جانے کے خلاف کابل یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ستمبر میں تقریباً 25 افغان خواتین نے کابل میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا یہ مظاہرہ ایک 22 سالہ ایرانی لڑکی کی ہلاکت کے بعد ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرنا تھا۔ تاہم طالبان نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.