دہلی کے روہنی کورٹ میں فائرنگ، تین ہلاک

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 2:13 PM IST

Updated : Sep 24, 2021, 3:14 PM IST

Shots fired at Rohini court premises

جمعہ کی سہ پہر بدنام زمانہ جتیندر عرف گوگی کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔ اس پیشی کے دوران ، وکیل کا لباس پہنے دو افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں سپیشل سیل کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں، جس میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ میں گینگسٹر گوگی کی بھی موت ہو گئی ہے۔

بہت محفوظ سمجھا جانے والے روہنی کورٹ میں ایک بار پھر گینگ وار کا واقعہ پیش آیا۔ جمعہ کی سہ پہر بدنام زمانہ جتیندر عرف گوگی کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا۔ اس پیشی کے دوران ، وکیل کا لباس پہنے دو افراد نے اس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں سپیشل سیل سے گولیاں چلائی گئیں جس میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ میں گینگسٹر گوگی کی بھی موت ہو گئی ہے۔

معلومات کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جتیندر عرچ گوگی کو سال 2020 میں گرفتار کیا تھا۔ انسداد انٹیلی جنس ٹیم نے اسے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ گروگرام سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے وقت دہلی پولیس نے ان پر 8 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ وہ قتل ، اغوا ، پولیس پر حملہ وغیرہ جیسے واقعات میں ملوث تھا۔ گرفتاری کے بعد سے اسے جیل میں رکھا گیا تھا۔ جمعہ کو پولیس اور تیسری بٹالین کی کاؤنٹر انٹیلی جنس ٹیم اسے پیش کرنے کے لیے روہنی عدالت لے کر آئی تھی۔ اس دوران وکیل کا لباس پہنے دو آدمی وہاں آئے اور انہوں نے گوگی پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

Assam Violence: راہل گاندھی نے کہا میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں

اسے بچانے کے لیے کاؤنٹر انٹیلی جنس کی ٹیم نے حملہ آوروں پر فائرنگ بھی کی جس میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں حملہ آور وکیل کا لباس پہن کر روہنی عدالت میں داخل ہوئے تھے تاکہ کوئی انہیں روک نہ سکے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں شرپسندوں کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے جتیندر عرف گوگی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس پورے واقعے میں کل 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مقتول جتیندر گوگی اور علی پور کے تاجپوریا کے رہنے والے سنیل عرف ٹلو کے درمیان تقریبا رہائشی سنیل عرف ٹلو کے درمیان تقریبا ایک دہائی سے گینگ وار جاری ہے۔ اس گینگ وار میں اب تک 20 سے زائد قتل ہو چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کا خیال ہے کہ سنیل عرف ٹلو اس قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔ تاہم ، اس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ، پولیس کی ٹیم ابھی تفتیش میں مصروف ہے۔

Last Updated :Sep 24, 2021, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.