SDPI on Teesta Setalvad تیستا سیتلواڑ کی عبوری ضمانت پر شاہین کوثر کا ردعمل

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 3:02 PM IST

تیستاسیتلواڑ کی عبوری ضمانت پر شاہین کوثر کا ردعمل

ملک کے حالات بدلتے جارہے ہیں۔ لوگوں کے اندر خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ جو لوگ مظلومین اور کمزور طبقے کی آواز اٹھانے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالا جارہا ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ SDPI Delhi Vice President on Teesta Setalvad

نئی دہلی: گجرات فسادات کے کیس میں گرفتار معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی ہے، جس کو لے کر انصاف پسند شہروں میں خوشی کی لہر ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی و ی بھارت نے معروف سماجی کارکن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)دہلی کی نائب صدر شاہین کوثر سے خاص بات چیت کی۔ Shaheen Kausar Reaction to Teestasitlawad interim Bail

تیستا سیتلواڑ کی عبوری ضمانت پر شاہین کوثر کا ردعمل

یہ بھی پڑھیں:


شاہین کوثر نے کہا کہ ملک کے حالات بدلتے جارہے ہیں۔ لوگوں کے اندر خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ جو لوگ مظلومین اور کمزور طبقے کی آواز اٹھانے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالا جارہا ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کی تازہ مثال معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ ہیں جنہیں گجرات فسادات کے مظلومین کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ گجرات فسادات کے دوران سات لوگوں کے قاتل اور بلقیس بانو جنسی زیادتی کے گیارہ مجرمین کو رہا کردیا گیا اور رہائی کے بعد ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور مجرمین کو پناہ حاصل ہے۔


انہوں نے تیستا سیتلواڑ کی سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے پر سپریم کورٹ کی تعریف کی اور کہا کہ عدالت عظمیٰ پر مکمل بھروسہ ہے اور اسی طرح جتنے بھی بے قصور سماجی کارکنان جیل کے اندر بند ہیں ان کی بھی جلد رہائی کا راستہ ہموار ہو۔ واضح رہے کہ معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ پر 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق گواہوں کو اکسانے کا الزام ہے۔ SDPI Delhi Vice President on Teesta Setalvad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.