SC On Azadi Ka Amrit Mahotsav: مرکزی و ریاستی حکومتیں قیدیوں کو رہا کرنے پر غور کریں، سپریم کورٹ

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 8:26 PM IST

مرکزی و ریاستی حکومتیں قیدیوں کو رہا کرنے پر غور کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے سلسلے میں زیر سماعت قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، جنہوں نے اپنی سزا کا ایک بڑا حصہ گزارا ہے۔ SC On Azadi Ka Amrit Mahotsav

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا ملک کی آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر 10سالوں سے جیل میں بند (خاص طور پر کمزور، سماجی، معاشی طبقے سے آنے والے)قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو کچھ اقدامات کرنے چاہئے۔ جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے ایک معاملے میں خود نوٹس لیتے ہوئے صلاح دیا کہ 10سالوں سے جیل میں بند قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، جبکہ 14سالوں سے بند قیدیوں کی سزا میں رعایت پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ SC URGES CENTRE TO RELEASE UNDER TRIALS TO MARK 75 YEARS OF INDEPENDENCE

بنچ نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو تمام ریاستی حکومتوں کے لئے یکساں رعایت کی پالیسی تیار کی جانی چاہئے۔ بنچ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومتیں جنکو ملزمان کو ضمانت دینے میں اعتراض ہے(جنھوں نے 10سال یا اس سے زیادہ وقت جیل میں گزارا ہے)ان کے معاملوں کی الگ سے تفتیش کی جا سکتی ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ”ہم آزادی کا 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ریاستی حکومتوں کے ذریعے کچھ کاروائی کیوں نہیں کی جا سکتی، یہ ان معاملوں پر غور کرنے کا مناسب وقت ہے، جہاں کمزور مالی حالت کی وجہ سے ایک ملزم طویل عرصے سے جیل میں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav: آزادی کا امرت مہوتسو کے پیش نظر مدارس میں تیاریاں جاری

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے ایم نٹراج کو اس موضوع پر بحث شروع کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ منفرد سوچنے کا مشورہ دیا اور قیدیوں کے اچھے اخلاق کو بھی ان کی آزادی کے لئے شرط کے طور پر سمجھا جانا چاہئے۔ کورٹ نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے ان اقدامات سے نچلی عدالتوں کا بوجھ کم ہوگا۔ بنچ نے کہا کہ امریکہ میں رائج ’پلی برگن‘ کا استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ کام نہیں کر سکتا ہے، کیونکہ سزا کی بدنامی سماج میں ملزم کو جرم کا اعتراف کرنے پرمجبور کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اترپردیش میں قیدیوں کی درخواستوں پر گرانٹس کے لئے حکمت عملی کے بارے میں خودنوٹس سے جڑے معاملوں کے لئے 14 ستمبر کو مزید غور کرنے کے لئے رکھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.