ثانیہ مرزا 'سنسناٹی اوپن' سے باہر

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:24 PM IST

ثانیہ مرزا 'سنسناٹی اوپن' سے باہر

بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اپنی تیونیشیائی جوڑی آنز جبور کے ساتھ شکست کے بعد اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ویسٹرن اورساودرن 'سنسناٹی اوپن' کی خواتین ڈبلز مقابلے سے باہر ہوگئیں۔

ثانیہ اور ان کی جوڑی کو ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی روس کی ویرونیکا کوڈرمیتاوا اور قزاقستان کی ایلینا رباکینا کی جوڑی سے 5-7، 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک گھنٹہ تین منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں ثانیہ اور جبور نے چار ایس مارے اور دو ڈبل فالٹ کئے۔ دونوں نے چھ میں سے دو بریک پوائنٹس بچائے اور پہلی سروس میں 27 میں سے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔ دوسری جانب ویرونیکا اور ایلینا نے ایک ایک ایس مارا اور ڈبل فالٹ کیے۔ اس جوڑی نے چھ میں سے پانچ بریک پوائنٹ بچاتے ہوئے پہلی سروس میں 36 میں سے27 پوائنٹس جیتے۔


مزید پڑھیں: کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں 13 سال مکمل

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے فلپ کراجینووچ اور فرانس کے فیبرس مارٹن نے بھارت کے روہن بوپنا اور کروشیا کے ایوان ڈوڈیگ کو 1-6، 6-4، 10-7 سے شکست دی۔

یوا ین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.