Story of Kashmiri Wrestler: جانیے کشمیری ریسلر اشتیاق احمد خان اور دی گریٹ کھلی کے درمیان تعلقات کی نوعیت

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 6:25 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 7:27 PM IST

کشمیری ریسلر اشتیاق احمد خان اور دی گریٹ کھلی کے درمیان کیا ہیں تعلقات؟

کشمیر کے رہنے والے مشہور ریسلر اشتیاق احمد خان اور دی گریٹ کھلی نے ایک ہی استاد سے ٹرنینگ حاصل کی لیکن خان نے دنیا کی نظر میں ایک گمنامی کی زندگی گزاری جب کہ ان کے دوست مسٹر کھلی نے دنیا میں کافی نام روشن کیا۔ کیا ہے کشمیری ریسلر اشتیاق احمد خان کی کہانی، آئے جانتے ہیں۔ Kashmiri wrestler Ishtiaq Ahmed Khan and The Great Khali are best friend

سری نگر: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مشہور سپر اسٹار دلیپ سنگھ رانا عرف دی گریٹ کھلی کو سب جانتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اشتیاق احمد خان دی گریٹ کھلی کے بہت قریبی دوست ہیں۔ کھلی اور خان نے ایک ہی استاد ڈاکٹر رندھیر حستیر سے تربیت حاصل کی اور دونوں ایک ہی اکیڈمی میں ویٹ لفٹنگ کی تربیت حاصل کرتے تھے۔ اس دوران دونوں میں کافی گہرے تعلقات پیدا ہوگئے تھے۔ گرچہ کھلی نے اپنے طویل قد و قامت کے سبب ڈبلیو ڈبلیو ای میں انڈر ٹیکر اور باٹيسٹا سمیت کئی ریسلر کو شکت دی، جبکہ خان قابلیت کے باوجود منظر عام سے غائب ہو گئے۔ Relationship between Kashmiri wrestler Ishtiaq Ahmed Khan and The Great Khali

کشمیری ریسلر اشتیاق احمد خان اور دی گریٹ کھلی کے درمیان کیا ہیں تعلقات؟

وہیں ریسلر اشتیاق احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے 25 سالہ نشیب و فراز اور مسقبل کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ "میرا سفر 15 برس کی عمر میں شروع ہوا، سب سے پہلے میں نے اپنی فٹنس کی بھوک کو پورا کرنے کے لیے جوڈو سیکھنا شروع کیا۔ بعد ازاں میں نے جم جوائن کی اور ساتھ ہی مرحوم بین وائیڈر سے تربیت حاصل کی۔ جنہیں باڈی بلڈنگ کا ماہر کہا جاتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ" اس کے بعد میں نے پنجاب نیشنل سکول آف باڈی بلڈنگ میں داخلہ لیا اور کورس کے دوران میری ملاقات دی گریٹ کھلی سے ہوئی، جو اس وقت دلیپ سنگھ رانا کے نام سے مشہور تھے۔ اس وقت میں نارتھ انڈیا باڈی بلڈنگ رنر اپ اور مسٹر کشمیر بن چکا ہوں۔"


25 برس تک باڈی بلڈنگ میں نام کمانے کے باوجود منظر عام سے غائب ہونے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ "گزشتہ نو برس سے میں باڈی بلڈنگ سے دور تھا، چونکہ میرے پاس وسائل کی عدم دستیابی تھی اور مجھے میڈیکل رپرزینٹیٹو کی نوکری کرنی پڑی۔ جن لوگوں نے میرے ساتھ ٹرینگ حاصل کی تھی، وہ سب آگے نکل گئے اور میں پیچھے رہ گیا، حالانکہ اس دوران میرے کوچ ڈاکٹر رندھیر حستیر نے کافی مدد کی لیکن میری اپنی غلطی سے مجھے نقصان ہوا۔''


مزید پڑھیں:۔ Aadil Reshi a Cricketer From Kashmir: 'میرا خواب ہے کہ میں انڈین پریمیئر لیگ میں جگہ بناؤں'


خان نے مزید کہا کہ"اب میں واپس اپنی دنیا میں لوٹ آیا ہوں اور اب نوجوانوں کے لیے تربیت اور مقابلوں کا انعقاد کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ ورلڈ فٹنس فیڈریشن اور پاور لفٹنگ انڈیا کا صدر ہوں اور کوشش کر رہا ہوں کہ ہمارے بچے بھی کھیل کے میدان میں ترقی حاصل کریں۔" اپنے انعامات اور ٹروفیز کی طرف نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "انہی یادوں کے سہارے زندہ ہوں۔ اب پھر سے باڈی بلڈنگ میں آیا ہوں اور اپنے پرانے کانٹیکٹس کے ساتھ پھر سے رابطہ قائم کر رہا ہوں تاکہ ہمارے مسقبل کے ستارے اچھی تربیت حاصل کرکے اپنا اور وادی کا نام روشن کریں۔

Last Updated :Aug 3, 2022, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.