Gaya Kidnapping And Rape Case: جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 8:06 PM IST

جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

اسپیشل پوکسو جج نیرج کمار نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ نہیں دینے کی صورت میں چھ سال کی اضافی سزا ہوگی۔ یہ پوری کارروائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ ملزم بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوا. Life Imprisonment for Rape Accused in Gaya

گیا: ریاست بہار کے گیا سول کورٹ نے بڑا فیصلہ دیا ہے۔ اغوا اور جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ملزم پر پچیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، نیز متاثرہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ Rape Accused Life Imprisonment


گیا پوکسو عدالت نے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، اس کے متعلق پاکسو کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنیل کمار Special Public Prosecutor Of Pocso نے بتایا کہ ضلع گیا کے روشن گنج تھانہ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں متاثرہ کے والد راج کمار پاسوان نے کمل دیو کمار کے خلاف 12 جولائی 2017 کو روشن گنج تھانہ میں کانڈ نمبر 122/2017 درج کرایا تھا، جس میں اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکی بیٹی بانکے بازار ہیڈ کوارٹر کے پیچھے کرایہ کے مکان میں رہ کر پڑھائی کرتی تھی۔

جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا
جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

مزید پڑھیں:۔ نوئیڈا: جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ کمل دیو پاسوان کی بہن اور اسکی بیٹی دوست تھیں جسکی وجہ سے کمل دیو ہمیشہ آیا جایا کرتا تھا، جس کے بعد ایک دن اس لڑکی کو وہ لالچ دے کر باہر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو اغوا کر لیا۔

اسکی شکایت روشن گنج تھانہ میں کی گئی تھی۔ لڑکی کی برآمدگی کے بعد کورٹ میں 164 کا بیان بھی درج ہوا تھا۔ ملزم کمل دیو 14 جولائی 2017 سے گیا سینٹرل جیل میں قید ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل پوکسو جج نیرج کمار نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ نہیں دینے کی صورت میں چھ سال کی اضافی سزا ہوگی۔ یہ پوری کارروائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ ملزم بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.