Rajnath Singh Slams Rahul Gandhi راہل، مودی اور بی جے پی کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں: راجناتھ

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:04 PM IST

Updated : Jan 22, 2023, 9:39 PM IST

Etv Bharat

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ رہائشی اراضی حقوق اسکیم کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نفرت پیدا کرکے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمارے بھارت نے ذات پات، نسل اور مذہب کی بنیاد پر کبھی امتیاز نہیں کیا۔ راہل گاندھی مودی اور بی جے پی کے تئیں لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سنگرولی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر 'بھارت جوڑو یاترا' پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس یاترا کے ذریعے راہل گاندھی لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راجناتھ سنگھ یہاں وزیر اعلیٰ رہائشی اراضی حقوق اسکیم کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت ایک لیڈر بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں، وہ کیا بات کرتے ہیں۔ بھارت اب پہلے جیسا نہیں رہا۔ بھارت بدل گیا ہے۔ ہمارے جوانوں نے جو بہادری اور ہمت دکھائی ہے وہ حیرت انگیز ہے لیکن یہ کانگریسی لیڈر فوج کے جوانوں کے بارے میں کچھ بھی کہہ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت ٹوٹ نہیں رہا ہے اور راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں۔ اگر بھارت کو توٹنا ہوتا تو وہ 1947 میں ٹوٹ چکا ہے۔ آج راہل گاندھی یہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں ہر طرف نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا مودی نفرت پھیلا رہے ہیں، کیا چوہان نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہیں نفرت کہاں نظر آتی ہے؟ کانگریس کے لیڈر پوری دنیا میں بھارت کو بدنام کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی اس بھارت کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں جس کی عزت پوری دنیا میں بڑھ گئی ہے، وہ بھارت جو پوری دنیا کو اپنا خاندان سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نفرت پیدا کرکے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمارے بھارت نے ذات پات، نسل اور مذہب کی بنیاد پر کبھی امتیاز نہیں کیا۔ بھارت کی آزادی میں سب نے اپنا حصہ ڈالا۔ راہل گاندھی مودی اور بی جے پی کے تئیں لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محبت پھیلانے کی بات کرتے ہیں، انہیں کیا معلوم کہ محبت کیا ہوتی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سیاست صرف حکومت بنانے کے لیے نہیں کی جانی چاہیے، بلکہ سماج اور ملک کی تشکیل کے لیے کی جانی چاہیے۔ راہل گاندھی اگر آپ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ نہیں ڈال سکتے تو خاموش رہیں، بھارت کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بہت سی باتیں ہیں جو کھل کر نہیں کہی جا سکتیں، ہمارے فوجی بہادر ہیں۔ ہم دفاع کے معاملے میں بھارت کو خود کفیل بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ماہرین اقتصادیات کہہ رہے ہیں کہ 2027 تک بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ سال 2047 تک بھارت دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا۔ راہل سنگھ نے کہا کہ ہر بچہ وزیر اعلیٰ چوہان سے واقف ہے۔ سادگی، نرمی، سب سے پیار کرنا، ہر کسی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرنا ان کی فطرت ہے۔ اسی لیے وہ اتنے عرصے تک مسلسل وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بیچ میں تھوڑی گڑبڑ ہوئی لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ مستقبل میں اس کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوہان کو مبارکباد دیتے ہیں جو انہوں نے آج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جن کو زمین کی الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، ان کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسے کہتے ہیں عوامی فلاحی حکومت۔ مجھے یقین ہے کہ چوہان آپ کی حمایت ملتی رہے گی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ آج وہ سال 2008 کو یاد کر رہے ہیں۔ اس وقت سنگرولی کے لوگوں نے کہا تھا کہ کانگریس نے سنگرولی کے ساتھ بہت ناانصافی کی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ سنگرولی ضلع بنے گا اور اس کے بعد یہاں ترقی کا سفر شروع ہوا۔

چوہان نے کہا کہ آج سنگرولی میں جو کچھ بھی نظر آرہا ہے وہ بی جے پی حکومت کا نتیجہ ہے۔ ہم سنگرولی کو 248 کروڑ روپے کا میڈیکل کالج دے رہے ہیں۔ اس سے اب آپ کو علاج کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ہمارے پاس بہت ساری کانیں ہیں، اتنی کان کنی ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی بات آتی تھی۔ اب ہم یہاں مائننگ کالج کھول رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو تربیت ملے گی اور روزگار ملے گا۔ ہم اس میں انرجی کالج بھی کھولیں گے جس کی وجہ سے پاور پلانٹ میں درکار تمام اہل افراد یہاں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 1.25 لاکھ آسامیوں پر سرکاری بھرتی جاری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی روزگار دستیاب ہے۔ اندور میں منعقدہ جی آئی ایس میں 15 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز آئی ہیں، اس سے 29 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، جس سے سنگرولی کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کی تعمیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ممالک ہمیں بار بار دھمکیاں دیتے تھے، آج مودی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو نہیں چھیڑیں گے، لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑتا ہے تو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی طلبہ ترنگا لے کر باہر نکلے تو بنگلہ دیشی اور پاکستانی بھی ان کے پیچھے آگئے۔ آج اجودھیا میں بھگوان شری رام کا ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اجین میں شری مہاکال مہلوک بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام غریبوں کے پاس رہنے کے لیے زمین ہونی چاہیے۔ غریبوں کے لیے بھی پانی، زمین، جنگل، ہوا، کھلا آسمان، پھل، پھول اور اناج ہے۔ کانگریس کی حکومت میں غریب بگھوان بھرسے تھے لیکن آج بی جے پی حکومت میں غریبوں کو پانی، زمین اور جنگلات کا مالک بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک میں پھیلائی جارہی نفرت کو ختم کرنا، راہل

یواین آئی

Last Updated :Jan 22, 2023, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.