Modi's Visit to Lucknow: آج وزیراعظم نریندرمودی کا لکھنؤ دورہ

author img

By

Published : May 16, 2022, 6:52 AM IST

آج وزیراعظم نریندرمودی کا لکھنؤ دورہ

آج وزیراعظم نریندر مودی لکھنؤ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مہاپری نروانا مندر میں بھگوان بدھا کے مجسمے پر شیور (چادر) چڑھائیں گے اور پوجا کریں گے۔ PM Narendra Modi's visit to Lucknow today

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم بھگوان بدھا کے یوم پیدائش پر کشی نگر بھی جائیں گے اور مہاپری نروانا مندر میں بھگوان بدھا کے مجسمے پر شیور (چادر) چڑھائیں گے اور پوجا کریں گے۔ بھکشو سنگھ کے صدر اے بی دنیشور سمیت بدھا بھکشوؤں کا ایک وفد بھی 'شیور' کی پیشکش کے دوران مندر میں موجود رہے گا۔ وزیر اعظم مہاپری نروانا مندر میں مراقبہ میں بھی کچھ وقت گزاریں گے۔ اس دوران وہ مختلف مندروں کے بدھا بھکشوؤں کو 'شیور' اور 'سنگدان' بھی عطیہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر محکمۂ ٹریفک نے شہر کے کئی راستوں کی ٹریفک کا رخ موڑ دیا ہے۔ بھاری گاڑیوں کا ڈائیورژن صبح 6 بجے سے پروگرام کے اختتام تک ہوگا جب کہ ہلکی گاڑیوں کا ڈائیورژن شام 4 بجے سے پروگرام کے اختتام تک ہوگا۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے 20 اکتوبر کو کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے لکھنؤ کا دورہ کیا تھا۔ اسی دن انہوں نے مہاپری نروان مندر میں پوجا کی اور تتھاگتا کی مورتی کو 'شیور' پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.