Murmu on two day visit to Assam صدر مرمو جمعرات کو آسام کے دو روزہ دورے پر

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 1:50 PM IST

Etv Bharat

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمعرات کو آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ دھوبری میڈیکل کالج اور اسپتال کا افتتاح کریں گی اور آسام ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں منعقد ہونے والے ایک شہری پروگرام میں شرکت کریں گی۔ Murmu on two day visit to Assam

گوہاٹی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمعرات کو آسام کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچ رہی ہیں۔ صدر بننے کے بعد مرمو کا اس شمال مشرقی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مرمو آج 12:45 بجے گوہاٹی پہنچیں گی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گی۔Murmu on two day visit to Assam

اس دوران وہ دھوبری میڈیکل کالج اور اسپتال کا افتتاح کریں گی اور آسام ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں منعقد ہونے والے ایک شہری پروگرام میں شرکت کریں گی۔ جہاں ریاست کے کم از کم 500 نامور افراد ان سے بات چیت کریں گے۔ وہ جمعہ کی صبح کامکھیا مندر میں پوجا کریں گی۔

بعد میں وہ شریمنت سنکر دیو کلاشیتر میں ایک طے شدہ پروگرام میں 2000 آنگن واڑی مراکز، 100 چائے کے باغان اسکولوں اور ریاستی اور مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ وہ جمعہ کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوں جائیں گی۔

اس سے قبل صدر دروپدی مرمو تریپورہ کے دو روزہ پر تھیں۔ صدر کے دورے کے موقع پر سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے سادہ پوش پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ کا ہوائی اڈے پر گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ، وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں اور ریاست کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Draupadi Murmu on two-day visit to Tripura صدر دروپدی مرمو تریپورہ کے دو روزہ دورے پر

Amit Shah visit to Himachal on October 15 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا 15 اکتوبر کو ہماچل دورہ



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.