Rahul Gandhi Slams BJP بی جے پی، آر ایس ایس یا مودی پر تنقید کرنا بھارت پر حملہ نہیں ہے، راہل گاندھی

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 7:09 AM IST

راہل گاندھی کا کیرالہ دورہ

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کیرالہ میں بی جے پی، آر ایس ایس اور پی ایم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس یا پی ایم مودی پر تنقید کرنا بھارت پر حملہ نہیں ہے۔ Rahul Gandhi on modi, rss and bjp

وایناڈ: ریاست کیرالہ کے ضلع وایناڈ میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی، سنگھ اور پی ایم مودی پر تنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور پی ایم مودی خود کو پورا بھارت سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم محض بھارت کے ایک شہری ہیں، پورے بھارت کے نہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس بھول گئے ہیں کہ ملک میں 140 کروڑ لوگ ہیں اور وہ بی جے پی یا آر ایس ایس نہیں ہیں۔ بی جے پی، آر ایس ایس یا پی ایم مودی پر تنقید کرنا بھارت پر حملہ نہیں ہے۔

  • I am not scared of BJP, RSS or Police. No matter how many cases are filed against me or how many times you send Police to my home & insult me, I will still fight for the truth. Those who always lie won’t be able to understand honest people: Congress MP Rahul Gandhi pic.twitter.com/sMbqqq22NO

    — ANI (@ANI) March 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز کہا کہ ان پر بار بار سیاسی حملے، پولیس کو ان کے گھر بھیجے جانے یا ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے سے انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا کیونکہ وہ سچائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو دہلی پولیس کی ایک ٹیم کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران راہل گاندھی کے بیان 'خواتین کا اب بھی جنسی استحصال ہو رہا ہے' کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اگلے دن کانگریس کے سابق چیئرمین کی طرف سے یہ تبصرہ سامنے آیا ہے۔ ویناڈ کے ایم پی راہل گاندھی نے ضلع میں کئی خاندانوں کو فراہم کردہ نئے مکانات کی چابیاں سونپنے کے بعد لوگوں سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi Police Notice to Rahul Gandhi دہلی پولیس کا راہل گاندھی کو نوٹس، کانگریس جواب دینے کو تیار

کانگریس رہنما نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ وزیر اعظم مودی، بی جے پی، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور پولیس سے ڈر سکتے ہیں، لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ میں ان سے بالکل نہیں ڈرتا اور یہی ان کا مسئلہ ہے۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ میں ڈرتا کیوں نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ میں سچائی پر یقین رکھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھ پر کتنے حملے کیے جائیں، کتنی بار پولیس میرے گھر بھیجی جائے یا میرے خلاف کتنے مقدمات درج ہوں، میں ہمیشہ سچ کے لیے کھڑا ہوں۔ میں ایسا ہی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.